بنگلہ دیش کو ماڈیرنا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ماڈرنا
ماڈرنا

 

 

بنگلہ دیش کو کوویکس ڈھانچے کے تحت امریکہ سے ماڈیرنا ویکسین کی 12 لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ مل گئی ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن، وزیر صحت و خاندانی بہبود زاہد ملک، بنگلہ دیش میں تعینات امریکی سفیر ارل ملر، سینئر سکریٹری خارجہ مسعود بن مومن اور حکومت بنگلہ دیش کے دیگر اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں جمعہ کی رات کو یہاں شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویکسین کی پہلی کھیپ موصول کی گئی۔

تقریبا 13 لاکھ ٹیکوں کی دوسری کھیپ آج شام تک ڈھاکہ پہنچنے کی امید ہے۔

یہ تقریبا 25 لاکھ کورونا کے ٹیکے امریکی حکومت کی جانب سے ایشیائی ممالک کے لئے حال ہی میں مختص 2.5 کروڑ ٹیکہ فراہمی کا حصہ ہیں۔