بنگلہ دیش:اسلامی دنیا کے شاندار ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مسلمان سائنس پڑھیں:شیخ حسینہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2023
بنگلہ دیش:اسلامی دنیا کے شاندار ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مسلمان سائنس پڑھیں:شیخ حسینہ
بنگلہ دیش:اسلامی دنیا کے شاندار ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مسلمان سائنس پڑھیں:شیخ حسینہ

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور سائنس، فلسفہ، طب اور روشن خیالی کے دیگر شعبوں میں اسلامی دنیا کے شاندار ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آج، مسلمانوں کے پاس خاصی دولت ہے، ہم سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ان وسائل کو استعمال کر کے اپنے کھوئے ہوئے ورثے کو واپس لا سکتے ہیں۔ میں اس پر یقین رکھتی ہوں،"۔

وزیر اعظم بنگلہ دیش ،یہاں اسلامک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں منعقدہ 35ویں کانووکیشن کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہی تھیں۔ آئی یو ٹی کے چانسلر اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ نے بھی تقریب کی صدارت کی۔

حسینہ نے کہا کہ اسلام کے سنہری دور میں مسلمان اسکالرز سائنس، تاریخ، ادب، فلسفہ، کیمیا، ریاضی، طب، فلکیات، جغرافیہ اور دیگر کئی شعبوں میں کامیابی کے عروج پر پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے مسلم اسکالرز نے ثقافت، علم کے حصول، سائنسی دریافتوں اور عصری ادب میں دنیا پر غلبہ حاصل کیا۔ وزیراعظم بنگلہ دیش نے مسلمانوں کے زوال کی وجوہات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کبھی شاندار ورثہ رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی تنازعات، مسلم ممالک کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کا فقدان، علم و سائنس کی کمی اور دیگر بہت سے مسائل امت مسلمہ کے اجتماعی زوال کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس کھوئی ہوئی شان کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے، میں سمجھتی ہوں کہ ہم مسلم امہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،"

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو خاص طور پر مسلم ممالک کے طلباء کی تعلیم اور سائنس میں زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی اور اس طرح سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں مسلم وصول کنندگان کو تین نوبل انعامات سے نوازا گیا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے کہ تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں امت مسلمہ کی شراکت کا حقیقی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید مضبوط کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ یوگدان دےسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹی کو چوتھے صنعتی انقلاب کے ذریعہ پیش کردہ چیلنجوں سے نمٹنے میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے خاص طور پر مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر شعبوں میں۔