بنگلہ دیش : شادی کی تقریب پر گری بجلی۔ 16 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
آسمانی بجلی گرنے سے تباہی
آسمانی بجلی گرنے سے تباہی

 

 

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں ایک شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دُلہا زخمی ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات ہورہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے شہر شب گنج میں دریا کنارے ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرگئی۔ آسمانی بجلی سے 16افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دلہا زخمی ہوگیا۔

ہندوستان میں  مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک دوسری جانب جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔