بنگلہ دیش : لاک ڈاؤن میں تشدد، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
کورونا کا عذاب
کورونا کا عذاب

 

 

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی لہر پھر پھیل رہی ہے جس کے سسب بہت سے ممالک لاک ڈاؤن اور پابندیاں نافذ کررہے ہیں ۔اسی تناظر میں بنگلہ دیش میں کورونا پابندیوں کے عمل درآمد پر پولیس کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ضلع فرید پور میں پولیس کے تشدد سےایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع پر لوگوں نے تھانے پر حملہ کردیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک مکان اور 2 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے گزشتہ روز سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔بنگلہ دیش میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے 9155 ہلاکتیں جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں