بلوچستان : پاکستانی فوج کی کارروائی۔13 افراد لاپتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
بلوچستان میں فوجی کارروائی
بلوچستان میں فوجی کارروائی

 

 

کوئٹہ۔ پاکستان کا بلوچستان میں خوفناک کھیل جاری ہے۔ بلوچی باشندوں کی جدوجہد کو کچلنے کےلئے فوج کا خطرناک استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ سب ایسے وقت ہورہا ہے جو بلوچستان کے مظلوم اسلام آباد کی سڑکوں پر انصاف کےلئے دھرنا دے چکے ہیں۔

غیر سرکاری ذرائع اورمیڈیا مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے دو تحصیلوں مشکے اور جھاؤ میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن کیا ہے۔جھاؤ کے پہاڑے سلسلہ سورگر میں چار روز سے فوجی آپریشن جاری ہے جس سے اب تک 13 افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے،وادی مشکے کے مختلف علاقوں میں دو دن سے آپریشن جاری ہے۔

جھاؤ سے اطلاعات کے مطابق سورگر میں گزشتہ چار دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں ایک درجن سے زاہد افراد کو فورسز نے لاپتہ کردیا ہے۔جھاؤ کے پہاڑی سلسلہ سورگر میں پاکستانی زمینی و فضائی فوج گزشتہ چار روز سے آپریشن کر رہی ہے، پہاڑی سلسلوں میں زمینی فوج کے ساتھ کمانڈوز بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اُتارے جا رہے ہیں۔ فضائی بمباری سے سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشیوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ ایک درجن سے زائد افراد کو بھی لاپتہ کیا گیا ہے۔

تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کی مکمل تفصیل آنا باقی ہے۔ بلوچی باشندوں کا اس طرح غائب کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ابتک ہزاروں افراد کو پاکستانی فوج نے لاپتہ کردیا ہے۔جن کے خلاف بلوچی الگ جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں۔ بلوچستان میں اب تک فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 13 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔جمل ولد قادربخش،فیض محمد ولد قادربخش،علی بخش ولد قادربخش،غوث بخش ولد مراد،رمضان ولد مراد،ارشد ولد مراد،ثناء اللہ ولد محمدحسین،منظور احمد ولد محمدحسین،یار محمدولد نورا،محمد عارف ولد اللہ بخش،عبدالواحد ولد رسول بخش،چھٹہ ولد اللہ یار،رسول بخش ولد نورا،۔

کوہ اسپیت،پتندر،مرغ آپ،جہانی آپ، فورسز پہاٹی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے،زمینی فوج کے ساتھ چار گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن کا حصہ ہیں۔راغے سکن کی جانب بھی فوجی آپریشنز کی اطلاعات ہیں۔