بلوچستان: ہیضے کی وبا:معاملہ عدالت میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2022
بلوچستان: ہیضے کی وبا:معاملہ عدالت میں
بلوچستان: ہیضے کی وبا:معاملہ عدالت میں

 

 

کوئٹہ : کئی روز گزرنے کے باوجود بلوچستان کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے کی وبا برقرار ہے اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات افراد مارے جا چکے ہیں جس پر مبینہ حکومتی غفلت کے خلاف ایک وکیل عمران بلوچ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مسئلے کی سنگینی اورعوام کے دکھ درد کو دیکھتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل عمران بلوچ نے ایک درخواست 16 مئی کو جمع کروائی ہے۔ جس میں انہوں نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت بلوچستان، سیکرٹری صحت بلوچستان، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کمپنی (پی پی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو فریق بنایا تھا۔

عمران نے درخواست کے ساتھ پیرکوہ میں حالیہ وبا اور اس سے قبل یہاں کے پانی کے مسئلے پر تحقیق بھی کر کے درخواست سے منسلک کی جس کی بنیاد پر درخواست کو منظور کیا گیا اور اس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑی کر رہے ہیں۔

عمران نے بتایا کہ چوں کہ ’معاملہ انتہائی حساس اور توجہ طلب تھا اور میں نے جو تحقیق کی تھی اس کی بنیاد پر عدالت نے نہ صرف درخواست کو منظور کر لیا بلکہ اب روزانہ کی بنیاد پر وہ متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر رہے ہیں۔ اس کیس کی تین بار سماعت ہوچکی ہے۔‘