باجوہ کا بیان:پڑوسیوں سے تعلقات سدھارنے کےلئے ماحول سازی شروع کر دی ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
پھر یاد آئی دوستی
پھر یاد آئی دوستی

 

 

پاکستان کے فوجی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج کہا ہے کہ پرانے تنازعات اور جھگڑے ہمارے خطے کو غریبی اور پستی میں دھکیل رہے ہیں۔ہم نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو سنوارنے کےلئے ماحول سازی شروع کردی ہے۔تاکہ  پرانے معاملات اور تنازعات کو مذاکرات سے حل کیا جاسکے۔ وہ اسلام آباد میں پہلے سیکیورٹی ڈائیلاگ میں خطاب کررہے تھے۔

یاد رہے کہ کل اسی اسٹیج سے پاکستان کے عمران خان نے بھی ہندوستان کو ایک پیغام دیا تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کل کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے مسئلہ کشمیر نے ہمیں روک کر رکھا ہوا ہے ہم تو کوشش کریں گے لیکن ہندوستان کو پہلا قدم لینا پڑے گا کیوں کہ ہندوستان پہلا قدم نہیں لیتا تو ہماری کوششیں آگے نہیں بڑھ سکتیں۔

اسلام آباد میں پہلے سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوتا ہے تو یہ سارا خطہ تبدیل ہوجائے گا اور اس سے دونوں ممالک کا فائدہ ہوگا۔عمران خان کا دعوی ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے بہت کوشش کی کہ کس طرح مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور پڑوسیوں کی طرح تعلقات قائم کریں لیکن بدقمستی سے 5 اگست ہوا جس سے بہت بڑا دھچکا پڑا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالکل ٹوٹ گئے۔

عمران خان کے مطابق باہمی تعلقات ہندوستان کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہاں غربت ہے جس کو ہمارے معاشی و تجارتی تعلقات سے دور کرنے میں مدد ملے گی علاقائی روابط بڑھیں گے اور وہ بھی وسطی ایشیا سے منسلک ہوجائے گا۔