بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2022
بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل
بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

 

 

مکہ : پاکستان کے کرکٹ کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب کپتان نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کپتان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)