لندن : بلغاریہ کی نابینا نجومی، بابا وانگا، جنہیں دنیا ایک پراسرار پیش گو کے طور پر جانتی ہے، اپنی موت سے قبل کئی دہائیوں کے بارے میں ایسی پیشگوئیاں کر گئی تھیں جو حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کی 2025 کی پیشگوئیاں خاص طور پر دنیا بھر میں بحث کا موضوع بن چکی ہیں۔
رواں سال کے صرف تین ماہ میں ہی بابا وانگا کی کچھ بڑی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔
انہوں نے 2025 کے لیے تباہ کن زلزلوں کی پیشگوئی کی تھی، اور اسی سال میانمار میں آنے والے شدید زلزلے نے 1,700 سے زائد جانیں لے لیں، جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
2025: یورپ میں ایک بڑا تنازع پیدا ہوگا جو براعظم کی آبادی کو بری طرح متاثر کرے گا۔
2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ (Venus) پر قدم رکھے گا۔
2033: قطبی برف کے پگھلنے سے سمندری سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔
2076: دنیا کے کئی ممالک میں کمیونزم کا نظام غالب آ جائے گا۔
2130: انسان پہلی بار خلائی مخلوق سے رابطہ قائم کرے گا۔
2170: زمین کے کئی علاقے شدید خشک سالی سے متاثر ہوں گے۔
3005: انسانوں اور مریخ کی مخلوق کے درمیان جنگ چھڑ جائے گی۔
3797: زمین زندگی کے لیے ناقابلِ رہائش ہو جائے گی اور انسانوں کو اسے چھوڑنا پڑے گا۔
5079: دنیا کا اختتام ہو جائے گا۔
اگرچہ بابا وانگا کی بعض پیشگوئیاں مکمل ریکارڈ کے بغیر بھی مشہور ہوئیں، لیکن ان کی درستگی کی مثالیں لوگوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ 2025 میں میانمار کا زلزلہ، موسمیاتی تبدیلی، اور عالمی کشیدگی جیسے واقعات ان کے پیشگوئیوں پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
کیا بابا وانگا کی مزید پیشگوئیاں بھی سچ ثابت ہوں گی؟ وقت ہی اس کا جواب دے گا۔