آسٹریلیا: وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2022
 آسٹریلیا: وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو شکست
آسٹریلیا: وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو شکست

 

 

سڈنی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے ملکی انتخابا میں شکست تسلیم کر لی ہے۔ آسٹریلین لیبر پارٹی کے رہنما اینتھونی البانیز آسٹریلیا کے اگلے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آسٹریلیا کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے رہنما اینتھونی البانیز نے تقریباً 10 سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد اپنی پارٹی کو انتخابی فتح تک پہنچانے کے بعد ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ "میں ملک کو متحد کرنا چاہتا ہوں

البانیزعام انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق، لیبر پارٹی نے اب تک 72 نشستیں حاصل کی ہیں، جو کہ پارلیمان کے 151 رکنی ایوان زیریں میں اکثریت سے چار سیٹیں ہیں اور توقع ہے کہ ان کی پارٹی اکثریت کی تعداد حاصل کر لے گی۔ وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی قیادت میں لبرل نیشنل اتحاد نے اب تک 51  سیٹیں ہی حاصل کی ہیں۔ موریسن نے ہفتہ کو دیر رات شکست تسلیم کر لی حالانکہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری تھی۔