واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر حملہ۔ ایک پولیس افسر ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
واشنگٹن میں سنسنی
واشنگٹن میں سنسنی

 

 

 واشنگٹن۔ امریکا کے کیپیٹل ہل اور کانگریس کے دفاتر کی عمارت کے باہر مبینہ کار حملے میں ایک پولیس میں ہلاک ہوگیا ہپے بلکہ ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی ۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔جس نے کار کو پولیس افسران پر چڑھا دیا تھا۔

 پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کیپیٹل ہل کی مثالی عمارت کے باہر مبینہ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچی جہاں تین ماہ قبل 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا۔پولیس نے کیپیٹل ہل کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے اور آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

جائے وقوع پر ایک ہیلی کاپٹر نے فضائی نگرانی شروع کردی اور مبصرین کو بھی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی، اسی طرح ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو زخمیوں کو ایمبولینس میں بٹھا کر منتقل کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق 6 جنوری کے حملے کے بعد سیکیورٹی کی غرض سے کھڑی کی گئیں رکاوٹیں چند ہفتے قبل ہی ہٹائی گئی تھیں۔اراکین کانگریس مبینہ حملے کے وقت واشنگٹن میں موجود نہیں تھے کیونکہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان دونوں ایسٹر کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن بھی اس وقت شہر سے باہر تھے اور وہ میری لینڈ میں کیمپ ڈیوڈ میں صدارتی محل پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں تبدیلی اور منتخب صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو برقرار رکھنے کی کوشش میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔