شاہ سلمان کی دعوت پر ادا کریں گے ایک ہزار فلسطینی فریضہ حج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2023
شاہ سلمان کی دعوت پر  ادا کریں گے ایک ہزار فلسطینی فریضہ حج
شاہ سلمان کی دعوت پر ادا کریں گے ایک ہزار فلسطینی فریضہ حج

 

 ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کو شاہی مہمان کے طور پرحج کرانے کے احکامات دیے ہیں۔

 سنیچر کو ایک بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اقدام ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔‘

’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کے نگران اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فسلطینی شہدا کے لواحقین کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔