طالبان کے خلاف جنگ میں امریکی مدد کا یقین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جنگ جاری ہے
جنگ جاری ہے

 

 

کابل:افغانستان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔

جنرل کینتھ مک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا۔

 دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور حملوں کی شدت کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورۂ ہند ملتوی کردیا۔