ایشیز کی ہٹ اسٹوری : شیمپین ،خواجہ اور کپتان کمنز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایشیز کی ہٹ اسٹوری : شیمپین ،خواجہ اور کپتان کمنز
ایشیز کی ہٹ اسٹوری : شیمپین ،خواجہ اور کپتان کمنز

 

 

آواز دی وائس :ایک دوسے کے مذہبی عقیدے کا احترام کیا ہوتا ہے اور کیسے  ہوتا ہے۔اس کا ایک نمونہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیزیز 9میں اس وقت نظر آیا جب آسٹریلیا نے چار صفر سے فتح کے بعد جشن میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے دنیا کومتوجہ کرلیا۔

آسٹریلیا  کی روایتی حریف کے خلاف ایسی جیت یقیناً بحیثیت کپتان پیٹ کمنز کے کیریئر کے بہترین لمحات میں سے ہوگی۔ مگر اس جشن کے دوران ایک کپتان نے دکھایا کہ اس پر کوئی نشہ اثر نہیں کرتا ہے۔ جب سب کھلاڑی گروپ پوز کے لئیے خوشیاں بنا رہے تھے اور شمپئین  کی بوتلیں کھول رہے تھے ۔اس وقت خواجہ عثمان نے پہلی صف سے نکل کر عارضی اسٹیج سے ہنستے ہوئے چھلانگ لگا دی۔ تاکہ کسی کے جشن میں خلل بھی نہیں پڑے اور اس پر شراب ک چھینٹیں بھی نہ پڑیں ۔

مگر اس شور شرابہ میں کپتان نے خواجہ عثمان کی مجبوری کو محسوس کیا اور بڑی برق رفتاری کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو شمپئین کی بوتلیں ہٹانے کا اشارہ کیا اور خواجہ عثمان کو واپس بلایا۔

خواہ عثمان گروپ سے ہنستے ہوئے چھلانگ لگا کر نکلے تھے اور پھر ہنستے ہوئے ہی چھلانگ لگا کر دوبارہ واپس آگئے۔

کرکٹ شائقین جہاں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو اس جیت پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین پیٹ کمنز کو ایک اور وجہ سے بھی اچھا کپتان قرار دے رہے ہیں۔

ایشز ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر جب آسٹریلیا کی ٹیم کو ٹرافی تھمائی گئی تو تمام کھلاڑی جشن منانے جمع ہوئے اور ایک کھلاڑی شیمپین کی بوتل بھی ساتھ لے آئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں دو سال بعد چوتھے ایشز ٹیسٹ میں دو سینچریوں کے ساتھ واپسی کرنے والے مسلمان کھلاڑی عمثمان خواجہ اس لمحے جشن چھوڑ کر ایک طرف ہوگئے۔

awaz

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کو عثمان خواجہ کی کمی کا احساس ہوا اور انہوں نے ساتھی کھلاڑی کو شیمپین اڑانے سے منع کیا اور ہاتھ کے اشارے سے عثمان خواجہ کو ٹیم کے ساتھ تصاویر بنوانے اور جشن منانے کے لیے بلایا۔ میچ کے بعد اس واقعے پر ایک رپورٹر کے سوال پر جواب

دیتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان نے کہا کہ ’عثمان ایک مسلمان ہیں اور انہیں شیمپین [ایک دوسرے پر] اڑانا پسند نہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے بس یقینی بنایا کہ وہ (عثمان) وہاں آجائیں اور شیمپین نہ اڑائی جائے۔ڈاکٹر زاف نامی صارف نے لکھا کہ بظاہر یہ معمولی سا واقعہ ہے لیکن عثمان خواجہ کے لیے یہ بڑی بات ہوگی اور اس سے وہ خود کووارے ٹیم کا حصہ سمجھیں گے۔

awaz

ایک تصویر جو قدم بہ قدم کہانی بیان کر رہی ہے