نئی دہلی:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2021 میں مالدیپ کے شہر ادو میں ہندوستان کانیا قونصلیٹ جنرل کھولنے کی منظوری دی ہے۔ ہندوستان اور مالدیپ نسلی، لسانی، ثقافتی، مذہبی اور تجارتی رشتے مشترک کرتے ہیں اور یہ روابط کافی قدیم ہیں۔ مالدیپ ہندوستانی حکومت کے ‘پڑوسی پہلے کی پالیسی’ اور ‘ساگر’(سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن) کے ویژن میں اہم مقام رکھتا ہے۔ ادو شہر میں قونصلیٹ جنرل کے کھلنے سے مالدیپ میں ہندوستان کی سفارتی موجودگی کو تقویت ملے گی اور یہ موجودہ اور خواہش کے مطابق روابط کے لیے موزوں ہوگا۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی اور صدر صالح کی قیادت میں دوطرفہ رشتے کو حاصل ہونے والی تحریک اور توانائی غیرمعمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔