پاکستان کے سندھ میں درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا اعلان

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ  درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے

 

 

کراچی

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے صوبہ سندھ کی حکومت نے انسادادی اقدام کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

سندھ وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی صدارت میں محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا جس میں درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات،درگاہیں کل 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گی۔

چار روز قبل ہی محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔