امرت پال سنگھ کے حامیوں کا سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-03-2023
امرت پال سنگھ کے حامیوں کا سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ
امرت پال سنگھ کے حامیوں کا سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ

 

 نئی دہلی: ایک بنیاد پرست مبلغ اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران ان کے حامیوں نے سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ کیا، خالصتان کے حامیوں نے ہندوستانی قونصلیٹ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

خالصتانی حامی پہلے وہاں احتجاج کرنے پہنچے، بعد میں انہوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے خود بنائی گئی کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسند خالصتان کے جھنڈے کے لکڑی کے بٹ سے قونصل خانے کی عمارت کے شیشے کے دروازے اور کھڑکیوں کو توڑ رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو خالصتان کے حامی علیحدگی پسندوں نے برطانیہ میں ترنگے کی توہین کی تھی۔ ہندوستان نے اتوار کی رات دہلی میں سب سے سینئر برطانوی سفارت کار کو طلب کرکے سیکورٹی سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔
وزارت خارجہ نے ایک سخت بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کو برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی احاطے اور اہلکاروں کی حفاظت کے لیے حکومت برطانیہ کی بے حسی دیکھنے کو ملی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹینا سکاٹ کو واقعہ کے پیش نظر وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا کیونکہ ہائی کمشنر ایلکس ایلس دہلی سے باہر ہیں