ایمنسٹی انٹرنیشنل کو افغان خواتین کے حقوق چھن جانے کا خدشہ لاحق

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان سے امریکی انخلا اور مذاکرات کے تعطل کے باعث افغان خواتین کے حقوق چھن جانے کے خدشے کا اظہار کردیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا بھی اظہار کیا اور کہاکہ دوحہ امن مذاکرات میں افغان طالبان کے وفد میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔

ایمنسٹی کے بیان کے مطابق افغان حکومتی وفد میں خواتین کی نمائندگی محدود رہی۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی و دیگر غیرملکی افواج کا انخلا جاری ہے اور یہ عمل 11 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ دوسری جانب افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )