امیریکن ایئر لائنز: نیو یارک سے نئی دہلی کی نان اسٹاپ فلائٹ دوبارہ شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2021
امیریکن ایئر لائنز: نیو یارک سے نئی دہلی کی نان اسٹاپ فلائٹ دوبارہ شروع
امیریکن ایئر لائنز: نیو یارک سے نئی دہلی کی نان اسٹاپ فلائٹ دوبارہ شروع

 

 

نیویارک :  امیریکن ایئر لائنز نے اس ہفتے سے بھارت کے لیے اپنی نان اسٹاپ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ امریکی ایئر لائنز نے یہ اقدام ہندوستان  کے لیے ایک دہائی تک معطل رہنے والی اپنی فلائٹس کو دوبارہ سے بحال کرتے ہوئے کیا ہے۔

امریکی ایئر لائنز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ دنیا بھر سے امریکا کا سفر کرنے والے خواہشمندوں کی ایک بڑی تعداد کی دوبارہ سے امریکا کی طرف توجہ کی وجہ سے کیا ہے۔ ای ایم ای اے  سیلز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹوم لیٹگ نے ہندوستان کے لیے امیریکن ایئر لائنز کی نان اسٹاپ فلائٹس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر کہاکہ'' اپنے ہاں سفری مانگ کی واپسی کے ساتھ ہم اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ہندوستان سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔‘

ٹوم لیٹگ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ سے اب تک سفری مشکلات کا سامنا کرنے والے مسافروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،'' بہت سے مسافر واقعی نان اسٹاپ پروازوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان سفر کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

امریکی ایئر لائنز ، جس نے ہندوستان کے لیے 2012  میں اپنی سروسز معطل کر دی تھیں، گزشتہ ویک اینڈ سے نئی دہلی اور نیو یارک کے درمیان نان اسٹاپ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ ایئر لائنز حکام نے کہا ہے کہ آئندہ مارچ سے امریکی شہر سیئیٹل اور بنگلور کے درمیان بھی نان اسٹاپ فلائٹس کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سیئیٹل بھارتی شہر بنگلور کی طرح کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ ای ایم ای اے  سیلز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹوم لیٹگ نے یہ بھی کہا کہ اگر مذکورہ دونوں روٹس پر نان اسٹاپ فلائٹس کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو امریکی ایئر لائنز بھارتی مالیاتی دارالحکومت کی حیثیت رکھنے والے شہر ممبئی کے لیے بھی اپنی فلائٹ سروسز کا اضافہ کرے گی۔

تاہم اس کے حتمی فیصلے کا دارومدار ہوائی جہاز سازی کی مشہور کمپنی ' بوئینگ‘ کی طرف سے مزید بڑے مسافر طیاروں کی دستیابی پر ہوگا، جس کی امیریکن ایئر لائنز منتظر ہے۔

ٹوم لیٹگ کا کہنا تھا،'' ہمارے پاس دراصل طیارے سے کہیں زیادہ مواقع موجود ہیں۔‘‘