امریکا:ٹرمپ نے حساس خفیہ دستاویزات کو باتھ روم میں چھپا رکھا تھا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2023
امریکا:ٹرمپ نے حساس خفیہ دستاویزات کو باتھ روم میں چھپا رکھا تھا
امریکا:ٹرمپ نے حساس خفیہ دستاویزات کو باتھ روم میں چھپا رکھا تھا

 

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حساس دستاویز ات جہاں جہاں رکھے ان جگہوں کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردی گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویزات تھے۔ مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام اور حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم کے ایک حصے کے طور پر جاری کی گئی 6 تصاویر میں ان کے فلوریڈا کے گھر میں غیر معمولی جگہوں پر خفیہ دستاویزات کو ڈبوں میں رکھا دکھایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے مبینہ طور پر شاور، باتھ روم، بال روم اور اپنے سونے کے کمرے میں خفیہ دستاویزات رکھے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدارت کے بعد ان دستاویزات کو رکھنے کے لیے اس جگہ کو مناسب قرار نہیں دیا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور تمام الزامات ثابت ہوئے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100 سال قید ہوگی۔