کورونامتاثرین کواپنی مصوری سے خوش کرنے والا پینٹرعلی محمد شیخی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 پینٹرعلی محمد شیخی
پینٹرعلی محمد شیخی

 

 

تہران

ایران میں آرٹ بیورو کی ابولفضل گیلری میں نمائش “برومس کلرز” کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایرانی آرٹسٹ علی محمد شیخی نے کہا کہ یہ پنٹنگز کا مقصد اُن پینٹنگز سے مختلف ہیں جن کی میں نے پہلے بھی نمائش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، “ان تصاویر کے مجموعے کی مدد سے میں لوگوں کو خوش کرنے اور ان کے اداس دلوں کو روشن رنگوں سے شفا دلانے کی کوشش کر رہا ہوں بھلے اس وبائی دور میں صرف چند لمحوں کے لئے سہی۔”

علی محمد نے 40 تصاویر بنائی ہیں جس میں انہیں دو سال کا وقت لگا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مزید پینٹنگز شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں قدرتی مناظر کے عنصر بھی شامل ہوں۔ شیخی نے کہا ، “رنگ انسان اور قدرت کے مابین تعمیری میل جول کی نمائندگی کرتے ہیں۔

خدا طہارت کے رنگوں میں ہے اور جب ہم رنگوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ہم خدا کی خدائی کا براہِ راست مشاہدہ کررہے ہوتے ہیں۔” (ایجنسی ان پٹ )