ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2023
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ

 

نئی دہلی: اور امریکہ نے پیر کو دفاعی صنعت میں تعاون کے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ ہندوستان، چین کے ساتھ تناؤ کے پیش نظر ہتھیاروں کے اپنے اہم سپلائر روس پر سے انحصار کو کم کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع نے اپنا ہندوستان کا دورہ مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے دفاعی صنعت میں تعاون کا ایک نیا روڈ میپ بنایا ہے- جس سے ترجیحی بنیادوں پر مشترکہ تعمیر اور پیداوار میں تیزی آئے گی۔ تاہم ماہرین نے خبرادار کیا ہے کہ اس قسم کے وعدوں کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہندوستان اور روس کئی دہائیوں سے اتحادی رہے ہیں اور روس ہندوستان کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا سپلائیر بھی ہے۔

ملکی پیداوار بڑھانے اور اپنے درآمدات کے ذرائع بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے فضائی اور زمینی ترسیل کے نظام، ’زیر سمندر ڈومین‘، انٹیلیجنس، سرویلینس کے شعبوں میں ٹیکنالوجی تعاون اور مشترکہ پیداوار میں تیزی آئے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد امریکہ اور ہندوستان کے دفاعی سیکٹر کے نمونے کو تبدیل کرنا ہے اور اس سے ہندوستان کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور ہندوستان کے دفاعی نظام میں جدت لانے میں مدد کرنا ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے ایک ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی۔ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دفاعی شراکت داری اہم ہے۔ ’ہمیں تیزی سے بدلتی دنیا کا سامنا ہے۔‘ لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو بڑھانے اور بحری تعاون کو بہتر کرنے کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ ہندوستان عالمی سطح پر دفاعی ساز و سامان بنانے والوں اور انڈین کمپنیوں کے درمیان شراکت داری چاہتا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ اسلحہ اور فوجی ساز و سامان مقامی استعمال اور برآمدات کے لیے ملک میں ہی پروڈکشن کی جائے۔