افغانستان:شاعراور تاریخ داں عبد اللہ عاطفی کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
طالبان کے ہاتھوں ایک اور خون
طالبان کے ہاتھوں ایک اور خون

 

 

کابل : افغانستان کے صوبے اُرزگان میں افغان شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔ گورنر اُرزگان کے مطابق شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو صوبے اُرزگان کے ضلع چورہ میں ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔

گورنر اُرزگان نے الزام عائد کیا ہے کہ شاعر اور تاریخ داں عبداللّٰہ عاطفی کو طالبان نے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا ہے۔

گورنر اُرزگان کے ترجمان کے مطابق ننگر ہار کے ضلع سرخ رود میں طالبان نے گزشتہ رات 3 پل تباہ کر دیئے ہیں۔

 امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں خانہ جنگی کا عالم ہے۔ طالبان نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طاقت لگا دی ہے۔ اپنے مخالفوں کو وہ موت کے گھاٹ بھی اتار رہے ہیں۔

 ننگر ہار میں بھی طالبان کی پیشقدمی جاری ہے۔اس قتل نے مقامی لوگوں میں زبردست غم وغصہ ہے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل کابل میں وزیر دفاع کے گھر پر کار بم حملہ ہوا تھا جس کے بعد مقامی لوگو سڑکوں پر نکل آئے تھے اور طالبان کے خلاف مظاہرہ کرنے لگے تھے۔