افغانستان : فائرنگ کے بعد کابل ایر پورٹ پر لگی آگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
کابل ایر پورٹ پر آگ
کابل ایر پورٹ پر آگ

 

 

:کابل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی۔

 آگ امریکی فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث لگی ہے۔ عرب میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

ایئرپورٹ کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دے ‏رہی ہیں۔ واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کے اندر سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے ‏رہے ہیں اور لوگ محفوظ مقام کی تلاش کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج اور نامعلوم مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلےکے بعد آگ لگی ہے۔ ‏امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پرفائرنگ کےتبادلےمیں ایک شخص مارا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا تک نئی افغان حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

امریکی فوج کے مکمل انخلا تک نئی افغان حکومت کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ

ذرائع طالبان کا کہنا ہے کہ ایک بھی امریکی فوجی کی موجودگی تک حکومت بنانے کا اعلان نہ کرنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے سنٹرل بینک کا قائم مقام گورنر بنادیا گیا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت نے حاجی ادریس کو افغانستان کے سنٹرل بینک کی ذمہ داری دی ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ تقرری کا مقصد سرکاری اداروں اور بینکنگ کے نظام کو منظم کرنا اور عوامی مسائل حل کرنا ہے۔