افغانستان :طالبان اور پاکستان خلاف مظاہرے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-08-2021
پاکستان مردہ باد کے نعرے
پاکستان مردہ باد کے نعرے

 

 

کابل: افغانستان میں یوں تو خبریں یہ آرہی ہیں کہ طالبان کی پیشقدمی جاری ہے،اور متعدد علاقوں میں ان کا قبضہ ہورہا ہے۔

مگر ایک اہم خبر یہ بھی ہے کہ اب ملک کے مختلف شہروں میں طالبان کے خلاف مورچہ بندی جاری ہے۔،ایک جانب طالبان کے خلاف افغان لڑاکے متحد ہورہے ہیں تو دوسری جانب مختلف شہروں میں عوام نے طالبان کے خلاف ’اللہ اکبر‘ مہم جاری کر رکھی ہے۔

جس کے تحت ہر رات جلوس نکالے جارہے ہیں اور ان میں طالبان کے ساتھ پاکستان کے خلاف نعرے بلند کئے جارہے ہیں ۔پاکستان کے گھناونے کردار کی مذمت کی جارہی ہے۔

لوگ اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ مہم اب افغانستان میں زور ہکڑ رہی ہے۔

کل رات کو بھی ایسے جلوس نکالے گئے۔ لوگ نعرے لگا رہے تھے کہ "ہم طالبان کو ہرگز قبول نہیں کریں گے

صوبہ پنجشیر کے متعدد باشندوں نے گزشتہ رات طالبان کے حملوں اور سڑکوں پر وحشیانہ حملوں کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کی حمایت میں "اللہ اکبر" کے نعرے لگائے۔

اس سے ایک بات تو واضح ہے کہ افغان اس وقت طالبان کے حق میں نہیں ہیں ،انہیں لگتا ہے کہ اگر طالبان نے قبضہ کرلیا تو ان کی زندگی جہنم ہوجائے گی۔