افغانستان:فتح کا سلسلہ جاری،طالبان کا مزید 13 اضلاع پر قبضہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
افغانستان:فتح کا سلسلہ جاری
افغانستان:فتح کا سلسلہ جاری

 

 

کابل،

افغانستان میں جہاں ایک طرف غیرملکی افواج کا انخلاجاری ہے،وہیں دوسری طرف طالبان جنگجووں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طالبان نے افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیاہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 224 طالبان مارے گئے۔کتنے افغان فوجیوں کی موت ہوئی ہے،اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے افغانستان میں بین الاقوامی فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو امن اور بہتر زندگی دینے گئے تھے، وہاں اب مسلح طالبان غالب ہیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے اتحادی افواج کی 700 سے زائد گاڑیوں اور گولا بارود پر قبضہ کرلیا۔ فوجی انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )