افغان طلبہ کو ہندوستانی ویزا کا انتظار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
افغان طلبہ کو ہندوستانی ویزا کا انتظار
افغان طلبہ کو ہندوستانی ویزا کا انتظار

 

 

نئی دہلی: افغانستان میں تقریباً 2500 طلبا ہندوستانی ویزا کا انتظار کرتے رہتے ہیں تاکہ انہیں یہاں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل جائے۔ جیسے ہی طالبان نے گزشتہ سال 15 اگست کو افغانستان پر قبضہ کیا ہندوستان نے تمام ویزے معطل کر دیے تھے۔

اس کے بعد سے، ہندوستان نے صرف 300 ویزے جاری کیے ہیں اور وہ بھی زیادہ تر افغان سکھوں اور ہندو، اقلیتوں کے لیے ہیں۔ ہندوستان نے جون میں اپنے افغان سفارت خانے کی کاروائیاں دوبارہ شروع کیں، لیکن یہ مکمل نہیں ہے اور ویزا کے انتظار کی فہرست میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

ہندوستان میں افغان سفیر فرید ماموندزے نے دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ ویزا نظام میں لچک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہندوستانی فریق کے ساتھ اٹھایا گیا ہے لیکن وہ ابھی تک جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس وقت ہندوستان میں تقریباً 14,000 افغان طلبہ 73 یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ امریکہ کے انخلا اور اس کی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد کابل طالبان کے قبضے میں آنے سے پہلے وہ سب ہندوستان میں تھے۔ جو لوگ گزشتہ سال سفر کرنے کے لیے تیار تھے، ان کے ویزے ان کے ملک میں افراتفری کے درمیان منسوخ کیے گئے -

ایک ایسے وقت میں جب افغان بہرحال اپنا ملک چھوڑنے کے لیے بے چین تھے۔یعنی جب سقوط کابل ہوا۔ ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کو گزشتہ سال 17 اگست کوسقوط کابل کے دو دن بعد نکالا گیا تھا۔ ہندوستان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے، جہاں تک افغان شہریوں کے حوالے سے، ہماری ویزا خدمات ای-ایمرجنسی ویزا سہولت کے ذریعے جاری رہیں گی، جسے افغان شہریوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ہمارے ای ویزا پورٹل کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد موجودہ ویزے منسوخ کر دیے گئے، جب بہت سے افغان وہاں سے نکلنے کے لیے بے چین تھے۔

اس کے آٹھ دن بعد، وزارت داخلہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ پہلے سے جاری کیے گئے تمام افغان شہریوں کے ویزے، جو اس وقت ہندوستان میں نہیں ہیں، فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور ای-ایمرجنسی ایکس متفرق ویزا کے ذریعے ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کی وجہ سے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سے تمام افغان شہریوں کو صرف ای ویزا پر ہی ہندوستان کا سفر کرنا چاہیے۔

دریں اثناء جو افغان شہری علاج کے لیے ہندوستان آتے تھے اب پاکستان اور ایران کا رخ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال سے پہلے تقریباً 50,000 افغان سالانہ علاج کے لیے ہندوستان پہنچتے تھے۔ ہفتہ وار 15 پروازیں تھیں جو اب گھٹ کر دو رہ گئی ہیں، جن میں بھی بمشکل کوئی مسافر ہوتا ہے۔

اس سال جون میں، ہندوستان نے کابل میں اپنے سفارت خانے کی کاروائیاں دوبارہ شروع کیں جب اس نے وہاں ایک تکنیکی ٹیم تعینات کی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کی موثر ترسیل اور افغان عوام کے ساتھ ہماری مصروفیات کے تسلسل کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی قریبی نگرانی اور ہم آہنگی کرنا ہے۔