نئی دہلی:افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح، جو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، نے بھارت کے آپریشن سندور کا موازنہ پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار بھارت نے دہشتگردی اور اس کے سرپرستوں کے حوالے سے دنیا کے تصور میں بنیادی تبدیلی پیدا کی ہے۔امراللہ صالح، جو پاکستان کو دہشتگردی کا پشت پناہ اور افغان عوام کا دشمن سمجھتے ہیں، نے کہا کہ بھارت کے اس آپریشن نے اسلامی فتویٰ یا مذہبی علماء کی حمایت پر پاکستان کی اجارہ داری ختم کر دی ہے، کیونکہ بھارتی علماء نے بھی اپنی قوم کی حمایت میں آواز بلند کی۔
صالح کے ایکس(X) پر 14 لاکھ فالوورز ہیں۔ انہوں نے وہاں آپریشن سندور سے متعلق سات 'پہلی بار' ہونے والی باتیں (Firsts) شیئر کیں، جو درج ذیل ہیں:
1. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مؤثر حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بھارت نے 1945 کے پانچ مستقل ارکان سے ہمدردی کی بھیک مانگنے سے گریز کیا۔
آپریشن سندور نے خود اعتمادی، خود مختاری اور حقیقی تزویراتی خودانحصاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
2. بھارت نے پہلی بار اس نظریے کو چیلنج کیا کہ دہشتگرد اور ان کے پشت پناہ الگ الگ ہوتے ہیں۔
بھارت نے دونوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی ریاست کے بعض باغی افسران کی طرف سے دہشتگرد حملوں کی منظوری دینے کے تصور کو بھی ختم کر دیا گیا۔
یہ ایک نیا تصور ہے — اب دھوکہ دہی کے لیے کوئی نیا بہانہ تلاش کرنا پڑے گا۔
3. ایک طرف جنگ کی منصوبہ بندی جاری تھی اور دوسری طرف پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کی درخواست کی، جو حیرت انگیز طور پر منظور بھی ہو گئی۔
یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان مکمل جنگ کے مالی وسائل نہیں رکھتا، صرف جھڑپوں میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایم ایف کے قرضوں سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں۔
4. حکمتِ عملی پر مبنی صبر اور تہذیبی برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
یہ حد 22 اپریل کو لشکرِ طیبہ کے دہشتگردوں نے توڑنے کی کوشش کی۔
شاید ان کا مقصد بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کرنا تھا، مگر وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے۔
ایسا لگتا ہے وہ 2008 کی ذہنی کیفیت میں اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
5. سائز کی اہمیت ہے — پاکستان کا کوئی بھی حصہ بھارت کی پہنچ سے باہر نہیں تھا۔
میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ نور خان ایئربیس پاکستان کا سب سے زیادہ محفوظ فضائی اڈہ ہے۔
مگر ایسا نہیں تھا۔
راولپنڈی، جو پاکستانی فوج کا مرکز اور مشہور ترین فضائی اڈہ ہے، نشانہ بنایا گیا۔
6. پاکستان نے اسلامی فتویٰ پر اپنی اجارہ داری کھو دی۔
بھارتی علماء نے اپنی حکومت کے حق میں خود فتویٰ دیا۔
پاکستان ماضی میں امتِ مسلمہ کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مذہبی کارڈ کھیلتا رہا ہے،
مگر اب یہ ہتھیار ناکام ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ دیوبند بھارت میں ہی واقع ہے۔
7. جمہوری نظام میں راز رکھنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے، لیکن بھارت نے غیر معمولی طریقے سے آپریشنل خاموشی اور اتحاد برقرار رکھا۔
یہ اعلیٰ تربیت اور سیکرٹ رکھنے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔
Operation Sindoor vs. Operation Bunyan Ul Marsoos
Some of the firsts
One :
Realizing the stalemated status or irrelevance of the UNSC, India didn’t seek to request sympathy from the five of the 1945. Operation Sindoor clearly demonstrated a strong sense of self-confidence and…
— Amrullah Saleh (@AmrullahSaleh2) May 10, 2025
امراللہ صالح نے آخر میں ایک وضاحتی نوٹ بھی شامل کیا:
"نوٹ: میں نے آپریشن بنیان المرصوص کی بہت کم یا کوئی ویڈیو نہیں دیکھی، اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتا۔
بظاہر یہ آپریشن دعویٰ شدہ سطح پر کبھی مکمل طور پر شروع ہی نہیں ہو سکا۔
جنگ بندی نے پاکستان کو بچا لیا۔
پاکستان کی فوجی قیادت نے اپنی کامیابیوں کے دعوے ضرور کیے،
لیکن بھارتی فضاء کھلی رہی، پروازیں منسوخ نہیں ہوئیں، اور دہلی یا امرتسر میں میزائل گرتے نہیں دکھائی دیے۔"