امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
امریکی پارلیمنٹ پر حملہ
امریکی پارلیمنٹ پر حملہ

 

واشنگٹن:امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے.اسی کے ساتھ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی بھی آگے بڑھنے والی ہے. جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کی توثیق کے لیے بلائے گئے امریکی پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا اور زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے لئے ٹرمپ کے حامیوں کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا.اب 150 افراد پر الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔
بلوائیوں پر پولیس پر حملے اور پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں. امریکی قانون کے لحاظ  سے تمام الزامات سنگین دفعات کے تحت آتے ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 400 سے زائد ا فراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اسی کے ساتھ امریکی ایوان کی جانب سبکدوش صدر ٹرمپ کے مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔
واضح ہوکہ تب رخصت پذیر صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو ہنگامہ کے لئے اکسایاتھا.امریکی میڈیا کی خبروں کے مطابق مواخذہ کے آرٹیکل پر کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہوگا.اب  ایوان بالاکو فیصلہ کرنا ہے کہ ٹرمپ کامواخذہ ہو یا نہیں اور انہیں دوسری بارصدارتی امیدوار بننے سے روکاجائے یا نہیں؟اس سے قبل ایوان زیریں، ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کو منظوری دے چکا ہے۔
(ایجنسی ان پٹ)