افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپ نظر آئے تو کارروائی:امریکا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2021
افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپ نظر آئے تو کارروائی:امریکا
افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپ نظر آئے تو کارروائی:امریکا

 

 

واشنگٹن

امریکا نے افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنے پر کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے۔

افغانستان میں پُرتشدد واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زیڈ تارار کا کہنا تھا کہ افغان فوج اور طالبان میں جھڑپوں پر افسوس ہے، افغان حکومت سے امریکا کا تعاون جاری رہے گا، کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔

زیڈ تارار نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔ (ایجنسی ان پٹ )