مکہ: بیرون ممالک سے تقریباً 9 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-04-2022
مکہ: بیرون ممالک سے تقریباً 9 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد
مکہ: بیرون ممالک سے تقریباً 9 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد

 

 

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن 1443 ھ کے دوران بیرون ملک سےآنےوالے زائرین کی تعداد 8 لاکھ 95 ہزار 499 تک پہنچ گئی ۔

وزارت حج وعمرہ کی مدینہ منورہ شاخ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی راستے سے 8 لاکھ 22 ہزار 736 زائر مملکت پہنچے۔

ان میں سے 6 لاکھ 48 ہزار 858 واپس چلے گئے ۔ بری راستے سے 7 لاکھ دو ہزار 687 عمرہ زائرین مملکت آئے ۔

ان میں سے 50 ہزار 548 رخصت ہو گئے ۔ سمندری راستے 76 عمرہ زائر پہنچے ان میں سے 72 واپس چلے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امیرمحمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 4 لاکھ 93 ہزار 943 عمرہ زائر مدینہ منورہ پہنچے ۔ ان میں سے 2 لاکھ 77 ہزار 948 چلے گئے۔ وزارت نے اس سال 10 لاکھ 45 ہزار 858 عمرہ ویزے جاری کیے ۔

وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نماز کے اجازت نامے جاری کیے گئے ۔14 لاکھ 37 ہزار 635 اجازت نامے مرد زائرین کو جاری کیے گئے۔

ان میں سے دو لاکھ 28 ہزار 158 سعودی شہریوں اور 6 لاکھ 85 ہزار 642 مقیم غیر ملکیوں اور 5لاکھ 23 ہزار 835 باہر سے آنے والے زائرین کےلیے جاری کیے گئے ۔

مسجد نبوی الشریف میں ’ریاض الجنہ‘ میں خواتین کےلیے 10 لاکھ 96 ہزار 761 اجازت نامے جاری کیے گئے۔

ان میں سے 3 لاکھ 83 ہزار467 سعودی خواتین جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار 19 مقیم خواتین اور 4 لاکھ 63 ہزار 275 باہر سے آنے والی زائر خواتین کو جاری کیے گئے ۔