رمضان کا مہینہ عبادت صبر اور برکت کا مہینہ مانا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ اسے معاشرے کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کا وقت بھی بنا دیتے ہیں۔ لکھنؤ کی رہنے والی Zehra Kaynatنے اس مقدس مہینے کو صرف روحانی نہیں بلکہ سماجی اور معاشی بااختیاری کا ذریعہ بھی بنایا ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پہچانی جانے والی کیلیگرافر ہیں اور Zehra Calligraphyکی مالک اور سی ای او ہیں۔ اپنی فنکاری کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو شوق کو ہی پیشہ بنایا جا سکتا ہے۔
رمضان کے دوران ان کی لکھی ہوئی قرآنی آیات اسلامی پیغامات اور خوبصورت کیلیگرافی فریمز کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ لوگ اپنے گھروں مساجد اور دفاتر میں روحانی ماحول بنانے کے لئے ان کے آرٹ ورک خریدتے ہیں۔ ان کی تحریر میں سادگی گہرائی اور جذباتی وابستگی صاف نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا فن نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے۔ زہرا کا مقصد صرف ایک کامیاب فنکار بننا نہیں ہے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ ہندوستانی اسلامی کیلیگرافی کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملے۔ ان کا خواب ہے کہ آنے والے وقت میں وہ ایک بڑا تربیتی ادارہ قائم کریں جہاں لڑکیاں اور خواتین پیشہ ورانہ انداز میں کیلیگرافی سیکھ سکیں اور اسے روزگار کا ذریعہ بنا سکیں۔
رمضان کے موقع پر انہوں نے ایک خاص رمضان اسپیشل سنت کٹ بھی تیار کی ہے جس میں افغان کیپ مسواک تسبیح سرمہ اور پریمیم پرفیوم شامل ہے۔ اس کی قیمت صرف 249 روپے رکھی گئی ہے اور پورے ہندوستان میں مفت ڈیلیوری دی جا رہی ہے۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ لوگ رمضان کی شروعات سنت کے ساتھ کریں اور اپنے عزیزوں کو بھی یہ کٹ تحفے میں دیں۔ اس پہل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تیاری اور پیکنگ کے کام میں کئی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ گھر سے کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو اس سے روزگار کا موقع مل رہا ہے۔ آرڈر مینجمنٹ پیکنگ اور سوشل میڈیا پروموشن جیسے کاموں میں خواتین سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔
زہرا کا ماننا ہے کہ رمضان میں عبادت اور کام کے درمیان توازن قائم کرنا ممکن ہے بس وقت کا درست استعمال ضروری ہے۔ سحری کے بعد کا وقت عبادت کے لئے رکھا جا سکتا ہے دن میں ضروری کام مکمل کئے جا سکتے ہیں اور افطار کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزارا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ رمضان نظم و ضبط سکھاتا ہے اور یہی نظم و ضبط کام میں بھی کامیابی دلاتا ہے۔ ان کا پیغام خاص طور پر خواتین کے لئے ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور چھوٹے پیمانے سے شروعات کرنے سے نہ ڈریں۔
رمضان کے علاوہ بھی خواتین کے لئے کئی کاروباری آئیڈیاز ہیں جنہیں گھر سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ جیسے ہاتھ سے بنے ہوئے مصنوعات تیار کرنا آن لائن بیکری یا کھانے کے آرڈر لینا سلائی اور ڈیزائننگ کا کام کرنا ڈیجیٹل مارکیٹنگ خدمات فراہم کرنا یا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہنر کو پیش کرنا۔ آج کے دور میں آن لائن پلیٹ فارم نے کاروبار شروع کرنا پہلے سے آسان بنا دیا ہے۔ اگر کسی کو لکھائی یا ڈیزائننگ کا شوق ہے تو وہ پرسنلائزڈ گفٹ آئٹمز یا وال فریم بنا کر فروخت کر سکتی ہے۔ اسی طرح عطر اسکن کیئر یا ہربل مصنوعات کا چھوٹا کاروبار بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
زہرا کائنات کا سفر یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایمان اور خود انحصاری ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ہنر کو صرف فن تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے روزگار اور ترغیب کا ذریعہ بنایا۔ رمضان کے اس مقدس مہینے میں ان کی پہل یہ پیغام دیتی ہے کہ عبادت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئے مثبت کام کرنا بھی ضروری ہے۔ ان کی کہانی ان خواتین کے لئے امید کی کرن ہے جو گھریلو ذمہ داریوں کے درمیان اپنے خواب پورے کرنا چاہتی ہیں۔ محنت یقین اور درست سمت میں اٹھایا گیا چھوٹا قدم بھی بڑی کامیابی کا راستہ کھول سکیں
۔
آج وہ صرف خود ہی کیلیگرافی نہیں کرتیں بلکہ بچوں اور نوجوانوں کو بھی یہ فن سکھاتی ہیں۔ ان کی آن لائن اور آف لائن کلاسز میں کئی بچے شامل ہو رہے ہیں۔ وہ انہیں حروف کی خوبصورتی صبر اور تخلیقی صلاحیت کی اہمیت سمجھاتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کیلیگرافی صرف لکھائی نہیں بلکہ ایک طرح کی عبادت اور توجہ ہے جو دل و دماغ کو سکون دیتی ہے۔ بچوں کو یہ فن سکھا کر وہ نئی نسل کو تخلیقی سمت دے رہی ہیں۔