نازیہ سلیم کون ہیں جو آج گوگل پرچھائی ہوئی ہیں؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2022
نازیہ سلیم کون ہیں جو آج گوگل پرچھائی ہوئی ہیں؟
نازیہ سلیم کون ہیں جو آج گوگل پرچھائی ہوئی ہیں؟

 

 

نئی دہلی: آج 23 اپریل کو گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے نازیہ سلیم کو یاد کیا ہے۔ بااثر فنکاروں میں سے ایک نازیہ سلیم پینٹر اور پروفیسر تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ نازیہ نے اپنے فن سے دیہی عراقی خواتین کی زندگی کی عکاسی کی ہے۔ اگر آپ گوگل کے آج کے ڈوڈل کو غور سے دیکھیں تو اس میں دو مختلف تصاویر نظر آتی ہیں۔

ایک تصویر میں نازیہ سلیم نظر آرہی ہیں جس میں ان کے ہاتھ میں پینٹ برش نظر آرہا ہے اور دوسری جانب ان کی پینٹنگ کی جھلک نظر آرہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نازیہ 1927 میں استبول میں پیدا ہوئیں۔ نازیہ کے تین بھائی تھے جو آرٹ کے شعبے میں کام کرتے تھے۔

اس کے علاوہ ان کے والد پینٹرتھے اور والدہ کشیدہ کاری کا کام کرتی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نازیہ نے فائن آرٹس میں گریجویشن کیا تھا۔وہ پہلی خاتون بن گئیں جنہیں پیرس میں کول نیشنل سپریور ڈیس بیوکس آرٹس میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ سے نوازا گیا۔

وہ چند سال بعد بغداد واپس آگئیں۔انھیں عراق کے مشہور فنکاروں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ان کا انتقال 15 جنوری 2008 کو ہوا تھا۔