اسکیئر حیا مظفر: ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی کشمیری خاتون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اسکیئر حیا مظفر:  ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی کشمیری خاتون
اسکیئر حیا مظفر: ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی کشمیری خاتون

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

عارف خان کے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے اور اس میں شرکت کرنے والے واحد ہندوستانی بننے کے بعد، اب ایک کشمیری خاتون الپائن اسکیئر حیا مظفر نے بھی ترنگا لہرانے کی ذمہ داری سنبھالی ہے -وہ بین الاقوامی اسکیئنگ ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں- وہ اس وقت دبئی میں متحدہ عرب االپائن سلیلم چیمپئن شپ (ایف آی ایسریس) میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں - جس میں اولمپیئن عارف خان اور وسیم احمد بھٹ حصہ لے رہے ہیں۔

حیا، عارف اور وسیم متحدہ عرب امارات کی الپائن سلیلم چیمپئن شپ کے لیے 12 رکنی ہندوستانی دستے کا حصہ ہیں جو 2 نومبر کو شروع ہوئی اور 9 نومبر کو دبئی سٹی میں اختتام پذیر ہوئی۔ ہندوستانی دستے کو متحدہ عرب امارات  سرمائی کھیلوں کی فیڈریشن نے اسکی اور اسنو بورڈ انڈیا کی سفارش پر مدعو کیا تھا۔ 21 سالہ حیا کے لیے یہ کسی بڑے بین الاقوامی ایونٹ میں ان کی پہلی حصہ داری ہے۔

اس نے سات سال کی عمر میں اسکیئنگ سیکھنا شروع کی تھی۔ حیا کا تعلق سری نگر کے بٹ مالو علاقے سے ہے جو کبھی پتھراؤ کے واقعات اور پرتشدد مظاہروں کے لیے بدنام تھا۔ کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں سرمائی اولمپکس کے لیے پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

اس نے اس سال اتراکھنڈ میں منعقدہ 2022 الپائن اسکیئنگ نیشنل چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اس سے ایک سال قبل چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

حیا نے گریٹر کشمیر اخبار کو بتایا، "ایف آئی ایس ریس میں حصہ لینا ایک خواب سچ ہوا ہے۔ میں نے ہمیشہ اس کے بارے میں خواب دیکھا ہے اور آخر کار، میں اپنے خواب کو پورا کر رہی ہوں۔

حیا نے کہا کہ "میں سخت محنت کر رہی ہوں اور جموں و کشمیر کی سطح اور قومی سطح پر حالیہ نتائج اس بات کی گواہی ہیں۔ میں قومی چیمپئن شپ میں جموں و کشمیر کے لیے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی ہوں- جب مقابلہ کی بات آتی ہے تو ایف آی ایس ریس کچھ اور ہوتی ہے۔

مقابلے کی سطح اتنی زیادہ بلند ہے کہ ایک سیکنڈ کے لیے بھی آرام نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مقابلے آپ کو بہت سی چیزیں سکھاتے ہیں اور ایک کھلاڑی کو بہتر ہونے میں مدد دیتے ہیں-عارف کے ساتھ ٹیم میں بھی، میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔ مجھے یقین ہے کہ اس ایونٹ میں شرکت کر کے میں اپنے کھیل کو کئی گنا بہتر کر سکوں گی

ونٹر گیمز ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کے صدر محمد عباس وانی نے حیا کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ان کھلاڑیوں کا انتخاب سکی انڈیا نے کیا ہے۔ لیکن ہمارے تین کھلاڑیوں کو ہندوستانی دستے کا حصہ ہوتے دیکھ کر اچھا لگا۔ اچھی بات یہ ہے کہ کشمیر کی ایک لڑکی اسکیئر اس طرح کے ایک اعلیٰ سطحی ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے-

‘ٹنگمرگ، کشمیر سے تعلق رکھنے والے عارف خان ہندوستان کے ٹاپ اسکائیر اور واحد اولمپیئن ہیں۔ وہ ان ایف آی ایس ریسوں کے ذریعے اگلے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے اپنی بولی شروع کرے گا۔

وسیم بھٹ ایک آنے والا باصلاحیت اسکیئر ہے جس نے پچھلے سال لبنان میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ حیا کی طرح اس نے بھی قومی میدان میں جموں و کشمیر کے لیے تمغے جیتے ہیں۔ ونٹر گیمز ایسوسی ایشن آف جے اینڈ کے (ڈبلیو جی اے جے کے) کے صدر محمد عباس وانی نے جموں و کشمیر کے سرمائی کھیلوں کے لیے ایف آئی ایس کی دوڑ میں دو ایتھلیٹس کا ہونا 'بہت اچھا' قرار دیا۔

 

وانی نے کہا، "یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ وسیم کو بھی سکی انڈیا نے ایونٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔ وہ اس ریس کے ساتھ تجربہ حاصل کرے گا، اور عارف خان بھی اس کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔"