سعودی خواتین:آرمڈ فورسز کے لیے پہلا دستہ تیار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2021
خواتین کا نیا دستہ تیار
خواتین کا نیا دستہ تیار

 

 

جدہ: مئی میں شروع ہونے والی 14 ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد سعودی عرب کی پہلی خواتین فوجی بدھ کو آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سیںٹر سے گریجویٹ ہوگئیں۔

اس موقع پر تقریب پر آرمڈ فورسز ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل البلاوی نے خطاب میں کہا-اس سینٹر کا خاص مشن ہے جس کا مقصد اعلیٰ ٹریننگ پروگرام، نصاب اور سیکھنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

 سعودی فوج کے لیے یونیفارم بنانے والی پہلی سعودی خاتون سعودی خواتین کے لیے 2030 تک دس لاکھ ملازمتوں کی فراہمی انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹریننگ سینٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق پروگرام فراہم کرتا ہے جو خواتین بھرتیوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس کا مقصد مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جو مستقبل میں وزارت کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ویمنز ٹریننگ سینٹر کے قائم مقام کمانڈر چیف سارجنٹ سلیمان الملکی کے مبارک بادی کے پیغام کے بعد اسسٹنٹ کمانڈر ہادی العنیزی نے گریجویٹس سے حلف لیا۔ بیچ کے امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا، اور بہترین کارکردگی والی گریجویٹس کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ سعودی عرب نے رواں سال فروری میں خواتین کے لیے فوج میں بھرتی شروع کی۔