سعودی عرب:کتاب دوست خاتون کی تصویر وائرل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سعودی عرب:کتاب دوست خاتون کی تصویر وائرل
سعودی عرب:کتاب دوست خاتون کی تصویر وائرل

 

 

ریاض: گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے الریاض بین الاقوامی کتاب میلے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا اور سعودی حلقوں کی زینت بنی ہے۔ اس تصویر میں ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کتابوں کا ایک باکس بچے کے واکر میں ڈال کر اسے چلا رہی ہے جب کہ اس نے اپنی بچی کو کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔

اس تصویر سے خاتون کی کتاب دوستی کے جذبے کا برملا اظہار ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خاتون کی غیرمعمولی تحسین قرار دیتے ہوئے اس کی علم دوستی کی داد دی جا رہی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خاتون نے وضاحت کی کہ اس دن اسے کتابیں لے جانے کے لیے کوئی کارٹ نہیں ملی۔ اس لیے اسے اپنی بیٹی کا واکر استعمال کرنا پڑا۔

اس کا کہنا تھا کہ جب وہ کتاب میلے میں گئی تو وہ میلے کا آخری دن تھا اور اسے زیادہ سے زیادہ کتابیں خرید کرنا تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ کتاب سے میری بچپن کی دوستی ہے اور میں بہت زیادہ مطالعے کی شوقین ہوں۔

میں چھوٹی عمر میں ہی اخبارات اور جرائد پڑھنے کی بھی شوقین تھی اور میں نے ’العربی الصغیر‘، ماجد ،السلاسل العظیمہ، رجال حول الرسول اور قصص الانبیا کو بہت پڑھا۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میں نے علمی ماحول میں آنکھ کھولی۔ ہمارے اپنے گھرمیں ایک بڑی لائبریری تھی جس میں اچھا خاصا علمی ذخیرہ تھا۔ میں نے مذہب، آرٹ اور طب ہرموضوع پر کتابیں پڑھیں۔

اس نے بتایا کہ میرے والد بھی مطالعے کے شوقین تھے اور دوسروں کو بھی کتاب بینی کی تلقین کرتے رہتے تھے۔