سجنا علی :خواتین کے 'گھومنے' کے خوابوں کو دے رہی ہیں پنکھ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2023
سجنا علی :خواتین کے 'گھومنے' کے خوابوں کو دے رہی ہیں پنکھ
سجنا علی :خواتین کے 'گھومنے' کے خوابوں کو دے رہی ہیں پنکھ

 

سراج علی قادری

سجنا علی کے پاس ایسی صلاحیت وقابلیت ہے،جو کامیاب ہونے والوں کے پاس ہوتا ہے۔  ان کی کہانی 2014 میں شروع ہوتی ہے جب انہوں نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ترواننت پورم سے اوڈیشہ تک ویک اینڈ ٹرپ کا منصوبہ بنایا تھا۔ جب کچھ لوگوں نے جانے سے انکار کر دیا تو بھی وہ نہیں مانیں اور وہ تنہا چلی گئیں،اور وہاں سے گھوم کر واپس کیرالہ اپنے گھر آ گئیں۔ اور اسی کے بعد انہوں نے ایک ٹریول ایجنسی شروع کر دیا۔ اور انہوں نے اپنے ایجنسی کامیاب بنانے کے لئے حد درجہ محنت کی۔ اور اس سال انہوں نے پنی ٹریول ایجنسی کا 398 واں سفر مکمل کیا۔انہوں نے اپنے اس سفر کا نام اپوپنتھاڈی رکھا ہے۔

اپوپنتھاڈی ملیالم میں دودھ کے گھاس کو کہتے ہیں۔ جو کیرالہ کے دیہی علاقوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اس گھاس کے استعمال سے بچوں کی نشو نماء بڑھتی ہے۔ اور مختلف قسم کے ہم جنس پرستوں کوہم جنس پرستی روکنے میں بھی کام آتا ہے۔

36 سالہ سجنا، جو ایک چھوٹی بچی کی ماں ہے، وہ اس وقت ٹریول کمپنی کے 400 واں سفر کے سنگ میل کا جشن منا رہی ہیں۔ آٹھ سال پہلے کیے گئے فیصلے کی بدولت پچھلے سات سالوں میں 4,300 خواتین نے پورے ہندوستان کا سفر کیا ہے۔ ان کی ٹریول کمپنی کے لیے ایک اور پہلا بین الاقوامی سفر اس سال کا ہے۔سجنا بتاتی ہیں کہ سب سے اچھی یاد میرے پہلے سفر کی ہے جب یہ شروع ہوا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ آٹھ خواتین کے ساتھ کولم ضلع میں روزمالا کا پہلا سفر ہوا تھا۔اور میں نے اس سفر کے دوران کے یادوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اس کے بعد لوگ اسکے بارے میں مجھ سے پوچھنے لگے۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے لگا کہ یہی صحیح وقت کہ اب اپنے ٹریول ایجنسی کو شروع کر دیا جائے۔

awazurdu

وہ کہتی ہیں کہ میرا تعلق کوزی کوڈ سے ہے۔ میرے والد ایک ٹرک ڈرائیور ہیں جو سفر سے واپس آکر اپنے سفر کی یادیں سناتے تھے۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ جانا چاہتی تھی۔ لیکن وہ مجھے دور کے سفر میں نہیں لے جاتے تھے۔ کیونکہ خواتین کے لیے واش روم سہولیات نہیں ہوتی تھی۔ تاہم وہ مجھے ایک دن کے مختصر سفر پر لے جاتے تھے اور میں ان سے بہت لطف اندوز ہوتی تھی۔

 سجا نے سفر کے شوق کو پورا کرنے کے لیے ترواننت پورم کے ٹیکنوپارک میں اپنی ملازمت چھوڑ دی۔ جیسا کہ ٹریول کمپنی نے 400 واں ٹور مکمل کیا ہے۔ اب وہ سماج میں لوگوں کو اس کا حصہ بنانا چاہتی ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سفر میں شامل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اس ٹرپ سے جڑ کرکسی بھی چیز کے لیے اپنا وقت رضاکارانہ طور پر دے سکتے ہیں۔ اپوپنتھاڈی نے ذمہ دار ٹورازم مشن کیرالہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو ریاستی حکومت کے پائیدار سفر کو فروغ دینے کا مشن ہے۔ ایک اور ایسوسی ایشن ٹریول فیلوشپ پرایانا ہے۔ اس سے بھی معاہدہ ہوا ہے۔ تاکہ جو لوگ اس کمپنی کے ذریعہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔ ان سے  آن لائن بلاگ اور ویڈیو پوسٹس کے بدلے آف بیٹ مقامات کو فروغ دیا جا سکے۔

سجنا کو زیادہ تر مسافر ان کے فیسبک گروپ سے ملتے ہیں۔ وہیں سجنا 22 واٹس ایپ گروپس کی ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں جن میں سے ہر ایک گروپ میں 300 افراد ہیں۔وہ سفری منصوبوں کو فروغ دینے اور حتمی شکل دینے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ہندوستانی عورت کے لیے اکیلا سفر، کسی جگہ کا دورہ کرنے، سیر و تفریح کے مقامات پر ویڈیو بنانے یا سیلفی لینے میں بہت پریشانی آتی ہے۔ لیکن ہماری ایجنسی اب انہیں اکیلا سفرکرنے پر بااختیار بنا رہا ہے۔ میں نے سینکڑوں ایسی خواتین کو دیکھا ہے جو ہمارے ساتھ سفر کرتے ہوئے آزاد محسوس کرتی ہیں۔

awazurdu

وہ کہتی ہیں کہ کچھ خواتین تو ایسی ہیں جو 50سال کی عمرمیں پہلی بار سفر کر رہی ہیں۔ اکیلا سفر ان کے تفریحی پہلو کو سامنے لاتا ہے۔ یہ انہیں خود مختار، پراعتماد اور قابل محسوس کرتا ہے۔ سجنا ٹرپس کو بجٹ کے موافق رکھتی ہیں اور یہاں تک کہ وہ پروگرام ترتیب دینے سے پہلے ہر جگہ کی ریکی کرتی ہیں۔ وہ زور دیکر کہتی ہیں کہ میری سب سے بڑی تشویش میری خواتین مسافروں کی حفاظت ہے۔ ہم اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

ہوٹل کی راہداریوں میں لائٹس کو چیک کیا جاتا ہے۔ وہ فالتو بیٹری ٹارچز، سیفٹی ایپس اور سیلف ڈیفنس ڈیوائسز جیسے کالی مرچ کے اسپرے اور ٹیزر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ سجنا کی کامیابیوں میںAao کے خصوصی سفری منصوبے کے لیے 40 لاکھ روپے کی فیلوشپ گرانٹ جیتنابھی شامل ہے۔ حالانکہCoVID-19 نے  ان کے سفر کو روک دیاتھا، لیکن اب وہ دفتر کے دو عملے اور 18 ٹریول رضاکاروں کے ساتھ کام پر واپس آگئی ہیں۔

اپوپپنتھادی سجنا کے لیے ایک جذبہ دینے والا معنی رکھتا ہے۔ یہ لفظ ان کے بچپن کے مزے اور لاپرواہ وقتوں کا خلاصہ کرتا ہے جب وہ اپنے دادا کی گود میں بیٹھ کر ان کی کہانیاں سنتی تھیں۔اور ان کی داڑھی سے کھیلتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب سفر میں مجھے آزاد اور پرمسرت محسوس کراتا ہے۔ ان کا کہناہے کہ پاؤں ہے تو سفر کریں گے۔ یہ ان کی ٹی شرٹ کا سلوگن ہے۔