نئی دہلی:ممبئی کی سماجی کارکن اور معلمہ روبل ناگی کو دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے دوران گلوبل ٹیچر پرائز سے نوازا گیا ہے جسے نوبل آف ٹیچنگ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ اعزاز دنیا بھر کے ان اساتذہ کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ روبل ناگی کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے اور وہ کئی برسوں سے ممبئی کی جھگی بستیوں میں فن اور تعلیم کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔

تعلیم اور فن کے ذریعے جھگی بستیوں میں انقلاب
روبل ناگی کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے ملک بھر میں 800 سے زائد تعلیمی مراکز قائم کیے اور کچی آبادیوں کی دیواروں پر تعلیمی میورلز بنائے۔ ان مراکز کا مقصد ایسے بچوں کو منظم تعلیم فراہم کرنا ہے جو کبھی اسکول نہیں گئے جبکہ اسکول جانے والے بچوں کی تعلیمی معاونت بھی کی جاتی ہے۔ دیواروں پر بنائے گئے میورلز کے ذریعے بچوں کو خواندگی سائنس ریاضی تاریخ اور دیگر مضامین سکھائے جاتے ہیں تاکہ تعلیم کو آسان اور دل چسپ بنایا جا سکے۔
🏆 The 2026 @GEMS_ME @TeacherPrize winner is Rouble Nagi! 🇮🇳
— Varkey Foundation (@VarkeyFdn) February 5, 2026
An Indian artist and educator, Rouble has transformed communities through art-based education, reaching over one million children across India. A proud moment for Rouble and her community.
Congratulations! @roublenagi pic.twitter.com/ydXNoR86Cv
روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن اور مثال ممبئی منصوبہ
روبل ناگی روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں جس کا مقصد بچوں کو بااخلاق ذمہ دار اور کارآمد شہری بنانا ہے۔ فاؤنڈیشن کم خرچ اور پائیدار تعلیمی ماڈل کے ذریعے غریب اور پسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مثال ممبئی منصوبے کی بھی قیادت کی جس کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد گھروں کی مرمت اور رنگ و روغن کیا گیا۔ اس وقت فاؤنڈیشن ملک بھر کی ایک سو تریسٹھ سے زیادہ جھگی بستیوں اور دیہی علاقوں میں سرگرم ہے۔
انعامی رقم سے نوجوانوں کے لیے تربیتی ادارہ
گلوبل ٹیچر پرائز کے ساتھ روبل ناگی کو دس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔ روبل ناگی کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے ایک ایسا ادارہ قائم کریں گی جہاں نوجوانوں کو مفت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
Congratulations INDIA 🇮🇳 @ROUBLENAGI #GlobalTeacherPrize #TeachersMatter @TeacherPrize pic.twitter.com/spEcZSWUTe
— Francis Joseph (@Francis_Joseph) February 5, 2026
عالمی شہرت یافتہ فنکارہ اور تعلیمی خدمات
روبل ناگی ایک عالمی شہرت یافتہ فنکارہ بھی ہیں۔ وہ آٹھ سو سے زیادہ دیواری نقش و نگار تیار کر چکی ہیں اور دنیا بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد نمائشوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ ان کے فن پارے بچوں کو تعلیم کے ساتھ تخلیقی سوچ بھی سکھاتے ہیں۔ انہوں نے سیاسیات میں گریجویشن کیا اور لندن میں فائن آرٹ کی تعلیم حاصل کی۔
وارکی فاؤنڈیشن اور عالمی سطح پر اعتراف
یہ عالمی اعزاز وارکی فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا جاتا ہے جس کے بانی سنی وارکی ہیں جو جی ای ایم ایس ایجوکیشن کے بھی بانی ہیں جو مصر قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں درجنوں اسکول چلاتا ہے۔ سنی وارکی نے کہا کہ روبل ناگی تدریس کی بہترین مثال ہیں جن میں جرات تخلیقی صلاحیت ہمدردی اور ہر بچے کی صلاحیت پر غیر متزلزل یقین شامل ہے اور انہوں نے پسماندہ طبقوں تک تعلیم پہنچا کر خاندانوں اور کمیونٹیز کو مضبوط کیا۔
2026 GEMS Education Global Teacher Prize winner, Rouble Nagi, shares a touching first call with her husband after her historic win.
— Global Teacher Prize (@TeacherPrize) February 5, 2026
Congratulations Rouble! @GEMS_ME @UNESCO @ROUBLENAGI #roublenagi #indianteacher #WorldGovernmentsSummit2026 #globalteacherprize pic.twitter.com/MySMzRT3OE
یونیسکو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم اسٹیفانیا جیانینی نے کہا کہ یہ اعزاز ہمیںیاد دلاتا ہے کہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ روبل ناگی یہ اعزاز حاصل کرنے والی دسویں معلمہ ہیں اور گلوبل ٹیچر پرائز کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا۔ ان کی کامیابی بھارت کے تعلیمی اور سماجی شعبے کے لیے باعث فخر سمجھی جا رہی ہے۔