نغمہ محمد ملک : پہلی مسلم خاتون'آئی ایف ایس' بنیں اب پولینڈ کی سفیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2021
نغمہ محمد ملک
نغمہ محمد ملک

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی ہندوستانی خواتین کی پیشقدمی اور ترقی کی ایک اور مثال ہیں نغمہ محمد ملک ۔جنہیں اب پولینڈ میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ نغمہ محمد ملک1991 بیچ کی آئی ایف ایس افسر ہیں ۔انہوں نے کل پولینڈ میں اپنا چارج سنبھال لیا ہے ۔

نغمہ محمد ملک نے سینٹ اسٹیفن کالج اور دہلی اسکول آف اکنامکس میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے انگریزی ادب میں بیچلر اور اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اس سے قبل وہ تیونس میں ہندوستان کی سفیر اور برونائی میں ہندوستان کی ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔

 وہ نئی دہلی میں کیرالائی خاندان میں کساراگوڈ محمد حبیب اللہ اور سولو بھانو سے پیدا ہوئی۔

 وہ 1991 میں بطور کیریئر سفارت کار فارن سروس میں شامل ہوئیں۔ وہ انڈین فارن سروس میں پہلی مسلمان خاتون تھیں۔ ان کی پہلی پوسٹنگ پیرس میں ہوئی تھی ۔ جہاں انہوں نے یونیسکو میں ہندوستانی مشن میں خدمات انجام دیں۔

 اس کے بعد نئی دہلی میں انہوں نے وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔خاص طور پر مغربی یورپ ڈیسک پر۔ انہوں نے وزیر اعظم آئی کے گجرال کے اسٹاف آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ گجرال اس کے بعد انہوں نے پہلی خاتون ڈپٹی چیف آف پروٹوکول (رسمی) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔