مدثر اور رئیس : سری نگر کے خواجہ سرا، فرنٹ لائن ورکرز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مدثر اور رئیس
مدثر اور رئیس

 

 

  سری نگر

اگرچہ کشمیر میں خواجہ سرا یا  مخنث برادری کو ہر شعبے میں تعصب ، بدنامی اور استحصال کا سامنا ہے لیکن بانڈی پورہ اور بڈگام سے تعلق رکھنے والے دو مخنث افراد نے کوو ڈ 19 کی خوفناک وبا کے دوران سری نگر کے شہر کے مرکزی اسپتال میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر اپنی نمایاں خدمات سے لوگوں کے دل جیت لئے ۔

ایس کے بالا بانڈی پورہ سے مدثر احمد خان اور مگام ، بڈگام سے رئیس احمد تیلی مخنث ہیں اور وہ گذشتہ سات سالوں سے سری نگر میں ایس ایم ایچ ایس میں صفائی کاروں کلینر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

جھاڑو دینے والے حیثیت سے ہونے والی ان کی تقرری کے بعد مدثر اور رئیس نے اسپتال کو اپنی خدمات دینی شروع کیں جس کے لئے انہوں نے عزت اور اعزاز دونوں م ملے ۔

پچھلے سال مارچ میں کوو ڈ 19 کے پھیلنے کے بعد سے ہی مدثر اور رئیس کو اعلی خطرے والے کوو ڈ 19 وارڈوں کی صفائی کا کام سونپا گیا ۔ انہوں نے اپنا یہ فریضہ بڑی لگن کے ساتھ انجام دیا ۔ اس حوالے سے مدثر کا کہنا ہے کہ جس وارڈ میں کوو ڈ 19 کے مریض داخل ہیں اس کی دیکھ بھال کے لئے انہیں مقرر کیا گیا ہے اور وہ اس کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں ۔

مدثر کہتے ہیں کہ میں اس مخصوص لیبارٹری میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کا پابند ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ضرورت مندوں کے کام آ رہا ہوں ۔

دس سال پہلے مدثر ملازمت کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے کیونکہ کشمیر میں ٹرانسجینڈر افراد کے پاس میچ میکرز کے طور پر کام کرنے کے علاوہ کام کے محدود موجود مواقع تھے ۔ والد کی موت کے بعد مدثر نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں سویپر کی ملازمت اختیار کرلی کیونکہ ان کی بیمار والدہ کی دیکھ بھال مشکل ہو رہی تھی۔

مدثر بتاتے ہیں کہ اپنے خاندان میں اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرنے والا میں اکیلا فرد ہوں ۔ مدثر کے تین بھائی ہیں ۔ انہوں نے مدثر کے ٹرانسجینڈر یا مخنث ہونے کی وجہ سے اس سے دوری اختیار کرلی ہے ۔ مدثر بتاتے ہیں کہ والد کے انتقال کے بعد میری والدہ میرے ساتھ رہنے لگیں اس لئے میرے بھی ان سے بھی بات نہیں کرتے ۔

مدثرمزید کہتے ہیں کہ مجھے اپنی والدہ کے تمام طبی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ میرے لئے اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ میں اتنا نہیں کما تا ۔ مزید یہ کہ مجھے ہر چیز کا انتظام خود ہی کرنا ہوتا ہے۔

مدثر اور رئیس شہر سری نگر کے صدر مقام کرفالی محلہ میں کرایہ پر رہائش پذیر ہیں۔ وہ "معاہدہ کی بنیاد پر" ہسپتال میں نجی صفائی کار کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ان کے بیشتر ساتھی جن میں صحت کے لئے کام کرنے والے کارکن بھی شامل ہیں ، کوو ڈ ۔19 کی لپیٹ میں آے لیکن اس سے مدثر اور ر ئیس اپنے فرائض کی انجام دہی سے منحرف نہیں ہوئے ۔ یہ جوڑی گاؤن ، ماسک ، دستانے اور کووڈ 19 کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہے ۔

ان کی شفٹ صبح 8:30 بجے شروع ہوتی ہے جو سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جاری رہتی ہے۔ موجودہ وبائی حالات کے درمیان اسپتال میں مریضوں کے سیلاب کی وجہ سے ان کے کام کے وقت میں اتار چڑھاؤ آتا ہے ، جو کشمیر کا سب سے مصروف اسپتال ہے۔

دونوں کو ہر ماہ چھٹی کے لئے صرف دو متبادل اتوار ملتے ہیں ۔ اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے رئیس نے کہا کہ ان کے لئے ایسے معاشرے میں زندہ رہنا مشکل ہے جہاں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں کم تر سمجھا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے ہماری صنف کی وجہ سے تعصب کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ ہمارے ساتھ انتہائی احترام کے ساتھ سلوک کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ ہماری طرف دیکھتے ہوئے تھوک دیتے ہیں۔ اس سے ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ رئیس کہتے ہیں کہ ابتدائی دنوں میں ان کے لئے یہ سب سہنا بہت مشکل تھا۔ امتیازی سلوک ہمیں بہت تکلیف دیتا ہے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم اس کے عادی ہو گئے اور یہ اب ہمیں پریشان نہیں کرتا ۔

دونوں دوستوں کی جوڑ ی انتہائی افسردگی کے ساتھ شکایت کرتی ہے کہ آخرمعاشرہ ٹرانسجنڈروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کرتا ہے - آخر کار ہم بھی تو خدا کی مخلوق ہیں۔ دونوں کہتے ہیں کہ لوگوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں اور انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم بھی انسان ہیں۔ دونوں کہتے ہیں کہ وہ بڑے انہماک سے اپنے کام کرتے ہیں۔ اب دونوں خود اعتمادی سے اپنا کام کرتے ہیں ، عوام کے بیچ چلتے ہیں اور اپنے سروں سے اونچی آواز میں بات کرتے ہیں اور اب ہم آس پاس کی نفی پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔

رئیس اسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں کام کرتے ہیں ۔ رئیس کہتے ہیں کہ میں مریضوں کی مدد کرنے اور وارڈوں میں صفائی برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا - صفائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنا میری واحد ذمہ داری ہے اور میں کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیتا ۔ رئیس کہتے ہیں کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں ان کے اہل خانہ نے قبول کرلیا ہے۔

میں اپنے کنبہ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہوں۔ وہ کبھی بھی میرے اور میرے دوسرے بہن بھائیوں کے درمیان تفریق نہیں کرتے ۔

ایک دہائی کے قریب ملازمت کرنے کے بعد ان دونوں کا خیال ہے کہ کشمیر میں ٹرانزجنڈروں کو بیکار اور گھر پی بیٹھنے کے بجائے ایک قابل احترام ملازمت تلاش کرنی چاہئے اور ایک معقول روزی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ان دونوں نے بتایا کہ پہلے تو وہ اسپتال میں صفائی کاروں کی حیثیت سے کام کرنے سے گریزاں تھے کیونکہ وہ اسپتال میں کوئی ہمارے طبقے سے تعلق رکھنے والا نہیں تھا ۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پہلے خوف آتا تھا۔ تاہم جب ہم نے کام شروع کیا تو ہمیں اپنے ساتھی کارکنوں کی طرف سے بہت ساری تحسین اور حمایت ملنے لگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے ہمارے کاموں کی تعریف کی اور بہادر بھی قرار دیا۔

ٹرانسجینڈر جوڑی کہتی ہے کہ ان کے ساتھی کارکن بھی خاصے معاون ثابت اور جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں کام جاری رکھنے کی ایک وجہ مل گئی حالانکہ مریض اور ان کی عیادت کرنے والے ان سے اچھا سلوک نہیں کرتے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ٹرانسجینڈر کے طور پر مکمل قبولیت ایک ایسی چیز ہے جو عام طور پر نہیں ہوتی اور ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اس کے لئے خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ اور ہم نے ثابت کیا کہ ہم اپنی ملازمت پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے اہل ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ٹرانسجینڈر جوڑی نے کہا کہ ان کے کام کی جگہ پر قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور "وقت کے ساتھ ساتھ احترام اور حمایت کا ماحول بڑھتا گیا۔ دونوں نے کہا "ہم نے ہمیشہ محسوس کیا کہ ہم ایک زبردست ٹیم کا حصہ ہیں "۔ مدثر کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ فی الحال مناسب طور پر مناسب کام تلاش کرنا ہماری برادری کے لئے بہت ضروری ہے۔

مدثر نے کہا کہ بہت سارے لوگ اپنی برادری سے بے حسی کا اظہار کرتے ہیں۔ مدثر نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ہم کو قابل رحم سمجھتا ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے۔ ہم معزز کنبے سے آتے ہیں اور ہم بھی اپنے لئے قابل احترام ملازمتیں چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ ہمارے ساتھ یکساں سلوک کرے جیسے ہم آپ سے کسی بھی اعتبار سے کم نہیں ۔ مدثر کا خیال ہے کہ کشمیر میں ٹرانسجینڈر برادری کو آگے آکر بہتر مقامات پر کام تلاش کرنا چاہئے اور لوگوں اور معاشرے کی خدمت کرنی چاہئے۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ لوگ آپ کی ٹانگ کھیچیں گے اور آپ کی توہین کریں گے لیکن آپ کو خود کو اٹھانا ہوگا اور ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھنا ہوگا۔

ان دو ٹرانسجینڈروں کے ذریعہ کیے گئے کام پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے مالک سمیر احمد شیخ کہتے ہیں کہ ان کے ما تحت تین ٹرانسجینڈر کام کر رہے تھے ۔ رئیس اور مدثر تو ابھی بھی کام کر رہے ہیں جبکہ ایس ایم ایچ ایس میں کام کرنے والا تیسرا ٹرانسجینڈر حال ہی میں چلا گیا۔ سمیر کے ملازمین شہر کے مختلف اسپتالوں میں کام کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ذات نسل یا صنف سے قطع نظر 80 کے قریب افراد کی خدمات حاصل کیں اور میں نے سری نگر میں جی بی پینت ، ایس ایم ایچ ایس ، کشمیر نرسنگ ہوم اور دیگر نجی اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے کارکن فراہم کئے ہیں۔

سمیر کہتے ہیں کہ ان کے متاثر کن کام کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں دوبارہ ملازمت پر رکھا تاکہ وہ اپنی ملازمت کو جاری رکھیں اور ایک معزز معاش حاصل کرسکیں۔ سمیر ٹرانسجینڈر جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کشمیر میں ٹرانسجینڈر برادری کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کرنا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں انہیں معاشرے کے کسی دوسرے فرد کی طرح کام کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے ۔ ٹرانسجینڈر جوڑی مدثر اور ر ئیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ آپ کے آس پاس کے لوگ ہو ہوتے ہیں جو آپ کو بناتے یا بگاڑتے ہیں۔

عالمی وباء کے درمیان v قابل ستائش کام کر کے یہ ٹرانسجینڈر جوڑی کشمیر کے دوسرے ٹرانسجینڈر لوگوں کے لئے ایک مثال بن رہی ہے۔