مہک فاروق: رنگوں سے بنی پہچان اور حوصلے کی کہانی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2026
مہک فاروق: رنگوں سے بنی پہچان اور حوصلے کی کہانی
مہک فاروق: رنگوں سے بنی پہچان اور حوصلے کی کہانی

 



سری نگر : آواز دی وائس 

"فن وہ ہے جو انسان کو اس کی کمزوریوں سے نکال کر اس کی طاقت میں بدل دے۔"

یہ جملہ اس نوجوان آرٹسٹ کی زندگی پر پوری طرح صادق آتا ہے، جس نے رنگوں اور برش کے ذریعے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال قائم کی۔ یہ کہانی ہے مہک فاروق کی، جو کشمیر کے سرینگر کے ہواؤکڈ علاقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ مہک ایک نوجوان پینٹر، اسکیچ آرٹسٹ اور آرٹ ٹیچر ہیں، جنہوں نے کم عمری ہی سے اپنے شوق کو پیشے میں بدل دیا۔ وہ نہ صرف اسکول میں بچوں کو پڑھاتی ہیں بلکہ مختلف اداروں میں آرٹ کی تربیت بھی دیتی ہیں۔مہک ایک خود سیکھنے والی فنکارہ ہیں۔ انہیں بچپن سے ہی پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلیگرافی اور لکھائی کا شوق تھا۔ اسکول کے دنوں میں وہ ہر مقابلے میں حصہ لیتی تھیں اور اکثر انعامات بھی جیتتی تھیں۔ گھر میں ان کے دادا اور نانا نے انہیں ہمیشہ حوصلہ دیا، جبکہ والدین ابتدا میں ان کے فیصلے سے متفق نہیں تھے، لیکن وقت کے ساتھ ان کی محنت اور لگن نے سب کا اعتماد جیت لیا۔

انہوں نے  تعلیم کی بات کریں تو میں نے بچپن سے ریاضی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد میں نے گورنمنٹ ویمنز کالج سے بی ایس سی مکمل کیا۔ میرا تعلیمی پس منظر سائنس سے وابستہ ہے۔ حال ہی میں میں نے ایک اسکول میں تدریسی خدمات شروع کی ہیں جہاں میں بچوں کو پڑھاتی ہوں۔ اس کے علاوہ جہاںگیر چوک میں واقع ایک ادارے "ایلیٹ انسٹی ٹیوٹ" میں بھی تدریس کر رہی ہوں، جہاں میں نے تقریباً 40 سے 50 بچوں کو 3 سال تک تربیت دی ہے۔مجھے وال پینٹنگ میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ یہ بہت منفرد اور دلچسپ فن ہے اور نسبتاً کم لوگ اس شعبے میں کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں خطاطی، پیپر ماشی، ختم بند اور فیس پینٹنگ کا کام بھی کرتی ہوں۔

اسکول کے زمانے میں مجھے مختلف مقابلوں میں متعدد میڈلز، سرٹیفکیٹس اور اعزازات حاصل ہوئے۔ جہاںگیر چوک میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں میری ایک نمائش بھی لگی تھی۔ اگرچہ لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے مجھے کوئی ایوارڈ نہیں دیا، لیکن وہ میرا کام دیکھنے آئے تھے، میرے ساتھ تصاویر بنوائیں اور بعد میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مجھے سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

مہک نہ صرف آرٹ سکھاتی ہیں بلکہ کئی بڑے پروجیکٹس پر بھی کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے وول پینٹنگ، پیپر ماشی، فیس پینٹنگ اور کیلیگرافی جیسے مختلف فنون میں مہارت حاصل کی ہے۔ سرینگر کے کئی مقامات پر ان کے کام کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ جہاںگیر چوک میں "میڈے" نامی ایک ٹو ڈی کیفے ہے۔ اس منصوبے پر میری اور میری ٹیم کی تقریباً 2 ماہ تکمیں نے ایئرپورٹ پر بھی کام کیا ہے اور وہاں ایک منصوبے پر کافی وقت صرف ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اس وقت میں کرالی میں پیپر ماشی کے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں، جو تین منزلوں پر مشتمل ہے۔ اس کام میں بھی مجھے کافی وقت اور محنت لگانی پڑی۔ میں نے ایئرپورٹ کے علاوہ میک مائی ٹرپ کے دفتر میں بھی آرٹ ورک کیا ہے۔ مسلسل محنت لگی تھی۔ ہم نے مل کر اس کیفے کو تیار کیا اور اس پر کام کیا۔

مہک کا ماننا ہے کہ “اسکل اور مستقل مزاجی” ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ ان کے مطابق اگر انسان مستقل مزاج رہے تو کوئی بھی ہنر اس کے لیے راستہ بنا سکتا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہیں اکثر سوشل میڈیا اور سڑکوں پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ان کے کپڑوں اور انداز کو لے کر لوگ تبصرے کرتے ہیں، لیکن مہک ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتی ہیں۔ ان کے لیے ان کے کپڑوں پر لگے رنگ شرمندگی نہیں بلکہ ان کی محنت اور پہچان ہیں۔

مہک نے بہت چھوٹے پیمانے سے آغاز کیا تھا۔ ان کی پہلی آمدنی صرف آٹھ سو روپے تھی، لیکن آج وہ اپنے کام سے بہتر آمدنی حاصل کر رہی ہیں اور اپنی بہنوں کی بھی مدد کرتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ فن صرف شوق نہیں بلکہ ایک طاقت ہے، جو انسان کو خود مختار بناتی ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سیکھنے پر توجہ دیں، کیونکہ ہنر ہی وہ راستہ ہے جو انسان کو مثبت سمت میں لے جاتا ہے۔مہک فاروق کی یہ کہانی اس بات کی مثال ہے کہ اگر جذبہ سچا ہو، محنت مسلسل ہو اور ہنر پر یقین ہو تو حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، راستے خود بخود بن جاتے ہیں۔

میری کامیابی میں میرے گھر والوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ میری والدہ، والد صاحب اور دادا نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا اور بھرپور تعاون دیا۔ جب میں گھر میں کام کرتی ہوں تو وہ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ اگر کبھی میں تھک کر بیٹھ جاؤں تو یہی لوگ مجھے دوبارہ متحرک کرتے ہیں۔ میری بہنیں اور دوست بھی ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہر قدم پر میرا ساتھ دیتے ہیں۔

بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اس شعبے میں زیادہ مواقع نہیں ہیں، لیکن میری رائے اس سے مختلف ہے۔ اگر آپ مستقل مزاج ہوں اور اپنے کام پر مضبوط گرفت رکھتے ہوں تو اس میدان میں بے شمار امکانات موجود ہیں۔اگرچہ میرا تعلیمی پس منظر سائنس کا ہے، لیکن آج میں ایک آرٹ ٹیچر کے طور پر برن ہال اسکول میں کام کر رہی ہوں۔ میری محنت، تجربے اور مختلف سرٹیفکیٹس نے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔