لینا جلال:ایک لاٹری نے بنا دیا 44 کروڑ روپئے کا مالک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2022
لینا جلال:ایک لاٹری نے بنا دیا 44 کروڑ روپئے کا مالک
لینا جلال:ایک لاٹری نے بنا دیا 44 کروڑ روپئے کا مالک

 

 

 ابوظہبی: کہتے ہیں کہ قسمت کا ستارہ جب چمکتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دولت برستی ہے ایسا ہی کچھ کرشمہ ہندوستانی خاتون لینا جلال کےساتھ ہوا ہے، جو راتوں رات لاٹری جیت کر کڑورپتی بن گئی ہیں۔ 

 ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے تھریسور ضلع کے قصبہ چاواککڈ کے قریب واقع انجن گڈی سے تعلق رکھنے والی لینا جلال نے لاٹری میں 2. 2 کڑوڑ درہم یعنی 44.75 کروڑ روپے کی رقم جیتی ہے۔ 

لینا جلال نے لاٹری کا ٹکٹ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر خریدا تھا، مگر اسی لاٹری کے ٹکٹ نے ان کی قسمت بدل دی۔  لینا جلال گذشتہ چار سالوں سے شودر پروجیکٹ الیکٹرانکس مکینیکل ایل ایل سی (Shoidar Project Electronics Mechanical LLC) میں ایچ آر پروفیشنل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے دوست گذشتہ ایک سال سے مشترکہ طور پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کی بات کرتے رہے ہیں، مگر یہ پہلا موقع ہے، جب کہ میں نے اپنے نام پر ٹکٹ خریدا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس کی اطلاع ملی تو اس پر مجھ کو ذرا برابر بھی یقین نہیں آیا۔ میں نے سوچا کہ کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے۔ لینا جلال کہتی ہیں کہ میرے پاس بولنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں، میں خدا کی مقروض ہوں۔ ابھی تک میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اتنی بڑی رقم کا کیا کرنا ہے۔ 

وہ کہتی ہیں ان پیسوں کے استعمال کا فیصلہ اہل خانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

لینا جلال کے علاوہ 4 مزید ہندوستانی شہریوں نے لاٹری کا انعام جیتا ہے۔ سوریف سورو کو10 لاکھ درہم سلجون یوحنا کو5 لاکھ درہم، انصار زکریا منسل کو 2.5 لاکھ درہم اور دیویا ابراہیم ایک لاکھ درہم ملے ہیں۔یہ سب ہندوستان کی مختلف ریاست سے تعلق رکھتے ہیں۔

وہیں کویت میں کام کرنےوالےدو جڑواں بھائیوں اور دو جڑواں بہنوں کو ویک اینڈ بگ ٹکٹ ڈرا میں (2.5 لاکھ درہم) یعنی50.88 لاکھ روپے کا انعام ملا ہے۔

کویت کی وزارت صحت میں کام کرنے والی کلینکل اسٹاف نرس سویتا نائرنے بھی ٹکٹ خریدا تھا۔ وہ بھی جیت گئی ہیں۔

سویتا کے شوہر رمیش نائر، ان کی بہن سریتا نائر اور سریتا کے شوہر رتیش نائر نے مشترکہ طور پر ٹکٹ خریدا تھا۔

سویتا اور سریتا کا تعلق ضلع کوٹائم کے کوراولنگاد سے ہے۔ وہ دونوں جڑواں بہنیں ہیں۔ وہیں رمیش اور رتیش جڑواں بھائی ہیں جو کہ الاپپوزا ضلع کے نیڈومودی سے تعلق رکھتے ہیں ۔