جیوتی اروڑہ نے مسز انڈیا کا خطاب جیتا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Months ago
جیوتی اروڑہ نے مسز انڈیا کا خطاب جیتا
جیوتی اروڑہ نے مسز انڈیا کا خطاب جیتا

 

 

نئی دہلی: گیارہ سالوں سے خوبصورتی میں تنوع کا جشن مناتے ہوئے، 'مسز انڈیا پیجینٹ' نے کئی باصلاحیت خواتین کے سروں پر تاج سجایا ہے۔ 'مسز انڈیا پیجینٹ' ہندوستانی شادی شدہ عورت کی خوبصورتی، ہنر، گلیمر اور ثقافت کو ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں بہت سی خواتین لاکھوں خواتین کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کرتی ہیں۔

اس سال یہ پروگرام ایروز ہوٹل، دہلی میں منعقد ہوا، جہاں جیوتی اروڑہ 'مسز انڈیا' کی فاتح بنیں۔ نجومی اور فینگ شوئی کی ماہر جیوتی اروڑہ نے 18 مارچ 2023 کو منعقدہ 'مسز انڈیا بیوٹی پیجینٹ' میں کلاسک زمرے میں 'مسز انڈیا' کا خطاب جیتا۔ اس دوران فاتح کا تاج ان کے سر پر سجایا گیا۔

اس تقریب کے دوران مسز انڈیا کی ڈائریکٹر دیپالی پھڈنس، سابق مسز انڈیا اور رننگ کوئینز کے ساتھ سپانسرز نے بھی شرکت کی۔ 'مسز انڈیا پیجینٹ' کی ڈائریکٹر دیپالی پھڈنس نے بھی اس تقریب میں ایک اہم اعلان کیا۔ ڈائریکٹر دیپالی نے بتایا کہ 'مسز انڈیا' کی فاتح جیوتی اروڑہ اب بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

وہ ایک کلاسک نمائندہ کے طور پر 'مسز ایشیا انٹرنیشنل' میں ہندوستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔ جیوتی میڈیا انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ جیوتی نے ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر نام کمایا ہے۔ ان کے علم نجوم، ٹیروکارڈ ریڈر اور فینگ شوئی پروگرام تمام قومی ٹیلی ویژن چینلز پر بہت مقبول ہیں۔ جیوتی لڑکیوں کی تعلیم میں لڑکوں کے برابر حقوق دینے میں یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور کارپوریٹ آفس میں 13 سال تک کام کیا۔ بعد میں جیوتی نے ٹیروکارڈ ریڈر اور نجومی کے طور پر اپنا کیریئر بنایا۔

بھی پسند کرتا ہے