ماں کی نظر میں سو بیٹوں پر بھاری ہے ہندوستانی ہاکی کی ’’ممتاز‘‘۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2022
ماں کی نظر میں سو بیٹوں پر بھاری ہے ہندوستانی ہاکی کی ’’ممتاز‘‘
ماں کی نظر میں سو بیٹوں پر بھاری ہے ہندوستانی ہاکی کی ’’ممتاز‘‘

 

 

آواز دی وائس / لکھنؤ

لکھنو کے سبزی فروش  حافظ خان کی بیٹی  ممتاز خان نے جونیر ورلڈ کپ ہاکی میں ہندوستان کو ایک اور اہم میچ میں فتح دلائی تو ان کی والدہ قیصر جہاں نے بڑے فخریہ انداز میں کہا کہ میری بیٹی 100بیٹوں کے برابر ہے۔ مجھے فخر ہے ممتاز خان پر جس نے اس سماج کے منھ پر طمانچہ مارا ہے جو کبھی لڑکیوں کی پیدائش پر طعنے دیا کرتا تھا۔آج ممتاز خان نے نہ صرف اپنے ماں باپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے بلکہ ملک کی شان بن گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ آج پول میچ میں ہندوستان نے جرمنی کو اس وقت حیران کر دیا جب انڈین ہاکی سنسنی ممتاز خان کی طاقتور ڈریگ فلک نے گیند کو نیٹ میں دھکیل دیا۔ ممتاز کی بدولت ہندوستان لیگ میچ میں تیزی سے اسکور کر رہا ہے۔ان کی والدہ قیصر جہاں لکھنؤ میں سبزی فروش ہیں، ممتاز کو ٹی وی پر جرمنی کے خلاف گول کرتے ہوئے دیکھا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

انیس سالہ ممتاز خان اب ہندوستان کے نئے ہاکی سنسنی ہیں۔ وہ اپنے بل بوتے پر ہندوستانی ٹیم کو لیگ میں ٹاپ پر لے جا رہی ہیں۔ اس کے ڈرائبلز اور پاور پلے نے اپوزیشن کو خوفزدہ کر دیا۔اس میچ کے بعد نوابوں اور ہاکی کے شائقین کا شہر لکھنؤ ممتاز کے خاندان پر محبت اور تعریفیں کر رہا ہے۔ اس کا خاندان سبزی فروش کے طور پر روزی کماتا ہے۔

awaz

ممتاز خان کی والدہ اور بہن سبزی کی دکان پر موبائل میں اس کا میچ دیکھتے ہوئے


ہاکی اسٹک سے ممتاز خان نہ صرف ہندوستان کے مضبوط حریفوں بلکہ صدیوں پرانے اس خیال کو خاک میں ملا رہی ہیں کہ لڑکیوں کی پیدائش افسوسناک ہوتی ہے۔ ان کی والدہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی چھ بیٹیوں میں سے ایک ممتاز خان نے ان تمام لوگوں کو ایک تھپڑ رسید کیا ہے جو انہیں صرف بیٹیاں ہونے کا طعنہ دیا کرتے تھے۔

ممتاز خان حالانکہ غریب کنبہ سے ہیں لیکن انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے خود کو اس کھیل کے عالمی مقابلوں کے قابل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ممتاز کی بڑی بہن فرح نے بتایا کہ شروع سے ہی ہمارے گھر کی اقتصادی حالت اچھی نہیں تھی، جس کی وجہ سے ممتاز 12ویں تک ہی پڑھائی کر سکی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ہاکی کھیلتی تھی اور دوڑ مقابلوں میں اوّل رہتی تھی۔ ممتاز کی والدہ قیصر جہاں نے کہا کہ ’’ہماری اقتصادی حالت بہت اچھی نہیں لیکن پھر بھی ان بیٹی اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ وہ ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔

awaz

ممتاز خان کے والد کی سبزی کی دوکان 


ممتاز خان اپنے ماں-باپ اور 5 بہنوں و ایک بھائی کے ساتھ ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتی ہیں۔ اس میں سونے اور بیٹھنے کے لیے بھی ٹھیک سے جگہ نہیں۔ ان کے والد حفیظ خان اپنے کنبہ کی پرورش کے لیے رکشہ چلاتے تھے لیکن اب وہ سبزی فروخت کرتے ہیں۔ اس کام میں ان کی اہلیہ قیصر جہاں بھی ان کا ساتھ دیتی ہیں

قیصر جہاں لکھنؤ میں سبزی کی دکان پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں، ’’لوگ اکثر یہ تبصرہ کرتے تھے کہ میری صرف بیٹیاں ہیں۔ ممتاز نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سماجی تصور بدل دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی 100 بیٹوں کے برابر ہے۔

قیصر جہاں روزانہ 300 روپے کماتی ہیں۔

ممتاز کی والدہ نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میری بیٹی ملک کے لیے کھیل رہی ہے۔ہمیں ان کی وجہ سے بہت عزت مل رہی ہے۔

ممتاز کی بہن فرح خان نے کہا، ’’مجھے فخر ہے کہ میری بہن ایک بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی ہے۔ غربت کے باوجود ہمارے والدین نے ہمیں اپنے لیے کچھ کرنے کے قابل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے ممتاز خان کی نیلی رنگ کی جرسی پہننے اور آسٹروٹرف پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی واجب الادا رقم سے زیادہ خرچ کیا ہے۔

یہاں تک کہ ممتاز خان کو بھی ہندوستانی ٹیم کی دیگر لڑکیوں کے ساتھ جنوبی افریقہ میچ کھیلنے کے لیے شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ ممتاز خان دیگر انڈر 19 ہندوستانی لڑکیوں کے ساتھ نیلی جرسی میں ٹیم انڈیا کو بلندی پر لے جارہی ہیں۔

awazurdu

حافظ خان اپنی سبزی کی دوکان پر


 کوارٹر فائنل میں پنالٹی شوٹ کو گول میں بدل کر جرمنی کو شکست دینے کے علاوہ، ممتاز خان نے جنوبی افریقہ کے پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ ویمنز جونیئر ورلڈ کپ میں ویلز کے خلاف 41ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کے ذریعے ہندوستان کو 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری دلائی۔ ہندوستان نے آخر کار یہ میچ 5-1 سے جیت لیا۔

والد حافظ خان بھی سبزی فروخت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ممتاز خان کو ہاکی کا جنون ہے اور میں اس کا سب سے بڑا سپورٹر ہوں۔آپ کو بتاتا چلوں، ممتاز خان کا ہاکی پلیئر کے طور پر سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ رننگ مقابلے میں حصہ لینے آگرہ گئی اور نیلم صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم کا اسپورٹس ہاسٹل۔ ٹریننگ کے لیے بھیجا