گیتانجلی بکر جیتنے والی پہلی ہندی مصنفہ بن گئیں۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2022
گیتانجلی بکر جیتنے والی پہلی ہندی مصنفہ بن گئیں۔
گیتانجلی بکر جیتنے والی پہلی ہندی مصنفہ بن گئیں۔

 

 

آواز دی وائس : ہندوستان کی علمی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔ گیتانجلی شری اپنے ہندی زبان میں لکھے گئے ناول ’ریت سمادھی‘، جس کا انگریزی میں ترجمہ ’ٹومب آف سینڈ‘ کے نام سے کیا گیا، کے لیے بین الاقوامی بکر پرائز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی شہری بن گئی ہیں۔ یہ کتاب ایک 80 سالہ خاتون کی اپنے شوہر کی موت کے بعد 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران کہانی پر مبنی ہے۔ یہ ہندی زبان کی پہلی کتاب تھی جسے 50,000 پاؤنڈز کے انعام کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس کا انگریزی میں ترجمہ امریکی مترجم ڈیزی راک ویل نے کیا تھا۔

گیتانجلی نے انعام وصول کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا: ’میں نے کبھی بُکر کا خواب نہیں دیکھا، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کر سکتی ہوں۔ یہ کتنی بڑی پہچان ہے۔ میں حیران، خوش، اور عاجز ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’میرے اور اس کتاب کے پیچھے ہندی اور دیگر جنوبی ایشیائی زبانوں میں ایک بھرپور اور پھلتی پھولتی ادبی روایت ہے۔ عالمی ادب ان زبانوں کے چند بہترین ادیبوں کو جاننے کے بعد زیادہ مستفید ہوگا۔‘

ججوں کے پینل کے سربراہ فرینک وائن نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے ’ٹومب آف سینڈ‘ جیسا کچھ نہیں پڑھا تھا۔ انہوں نے کہا: ’اس میں ایک جوش و خروش، ایک زندگی، ایک طاقت اور ایک جذبہ ہے۔

آن لائن خبر کا اعلان کرتے ہوئے بُکر تنظیم نے کہا: ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بکر انٹرنیشنل پرائز برائے 2022 کا فاتح گیتانجلی شری کا ناول ’ٹومب آف سینڈ‘ ہے۔‘ گیتانجلی شری نے پانچ دیگر فائنلسٹ کو شکست دی جن میں پولینڈ کی نوبیل انعام یافتہ اولگا ٹوکارچوک، ارجنٹائن کی کلاڈیا پینیرو اور جنوبی کوریا کی مصنف بورا چنگ کو جمعرات کو لندن میں ایک تقریب میں انعام سے نوازا گیا۔