کباڑی کے ڈھیر سے فاریسٹ سروس تک - ایک مزدور کی بیٹی کی کامیابی کی کہانی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2025
کباڑی کے ڈھیر سے فاریسٹ سروس تک - ایک مزدور کی بیٹی کی کامیابی کی کہانی
کباڑی کے ڈھیر سے فاریسٹ سروس تک - ایک مزدور کی بیٹی کی کامیابی کی کہانی

 



پونے ۔ مہاراشٹر کے ضلع چندرپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں وڈسی کی کرشمہ مشرم نے وہ کر دکھایا جس کا خواب اکثر لوگ صرف دیکھتے ہیں۔ غربت، رکاوٹوں اور لاچاری کے بیچ پلنے کے باوجود اس نےMPSC فاریسٹ سروس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی اور ’اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ‘ جیسے معزز عہدے کے لیے منتخب ہوئی۔ نتائج میں وہ ریاست کی درج فہرست ذات(SC) کی خواتین میں پہلے نمبر پر رہی، یہ اس کے لیے بہت بڑی جیت تھی۔

سفر کباڑی چننے سے شروع ہوا

کرشمہ کے والد انیرُدھہ سالوں تک سائیکل پر گاؤں گاؤں گھوم کر کباڑا اکٹھا کرتے تھے تاکہ گھر کا چولہا جلتا رہے۔ ماں کھیتوں میں دن رات محنت کرتی تھی۔ مشکل حالات کے باوجود انہوں نے بچوں کی پڑھائی کبھی نہیں روکی۔ اس جدوجہد میں کرشمہ کے چچا بھاسکر مشرم نے بھی مالی مدد دی۔

پڑھانے کی خواہش، مگر ’ڈونیشن‘ نے راستہ روک دیا

کرشمہ نے شروع سے ہی پڑھائی کو اپنی طاقت بنایا۔ بابا صاحب امبیڈکر کی اس سوچ نے کہ "تعلیم ہی تبدیلی کا ہتھیار ہے"، اسے ہمیشہ آگے بڑھایا۔ ابتدائی تعلیم وڈسی کے ضلع پریشد اسکول میں ہوئی، پھر گوندیڈا میں پڑھائی جاری رکھی۔ بی۔ایس۔سی کے بعد وہ پوسٹ گریجویشن کے لیے ناگپور چلی گئی۔اس کی خواہش پروفیسر بننے کی تھی۔ اس نےNET بھی پاس کر لیا تھا، لیکن نجی کالجوں کی ناجائز ’ڈونیشن‘ مانگنے کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکی۔ اس نے حوصلہ نہیں ہارا، راستہ بدلا اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری شروع کر دی۔

زندگی چلانے کے لیے میس میں کام بھی کیا

ناگپور میں کچھ وقت ایک سماجی تنظیم نے سہارا دیا۔ پھر 2017-18 میں اسےBARTI کی اسکالرشپ ملی، جس سے وہ پونے آ کر تیاری کر سکی۔ کورونا کے دوران اسے واپس گاؤں جانا پڑا، مگرBARTI نے دوبارہ اسےUPSC کوچنگ کے لیے اسکالرشپ دی اور وہ دہلی جا سکی۔ٹریننگ کے بعد جب وہ پونے لوٹی، تو رہائش اور کھانے خرچ نکالنے کے لیے ایک میس میں اور اسٹڈی سینٹر میں کام کیا۔ اس نے دکھا دیا کہ محنت کی کوئی جگہ نہیں لی جا سکتی۔اپنی کامیابی پر کرشمہ کا کہنا ہے،"میں کئی بار ناکام ہوئی، مگر ہر بار اٹھ کھڑی ہوئی۔ اگر حالات بدلنے ہیں تو پڑھائی اور خود اعتمادی ہی راستہ ہیں.