انڈے کے چھلکے نہیں ہیں بیکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2022
انڈے کے چھلکے نہیں ہیں بیکار
انڈے کے چھلکے نہیں ہیں بیکار

 

 

انڈے کے چھلکے نہیں بیکار

کیا آپ کے گھر میں بھی انڈے  کے چھلکے بیکار سمجھ کر پھینک دئے جاتے ہیں

لیکن کیا آپ کو پتا ہے انڈے کی سفیدی اور زردی کی طرح اس کے چھلکے بھی اپنے اندر بہت سے فائدے لئے ہوتے ہیں ۔

لہذا آج کے بعد سے انڈے کے چھلکے ضائع کرنا چھوڑ دیں اور ان کے استعمال سے روزمرہ کے چھوٹے بڑے مائل منٹوں میں حل کریں

انڈے کے چھلکوں کا استعمال

 کیلشیم سپلیمنٹ بنائیں

انڈے کے ایک چھلکے میں ۸۰۰ ملی گرام تک کیلشیم ہوتا ہے اس لئے اس کا استعمال دواؤں میں بھی کیا جاتا ہے انڈے کے چھلکوں کی اطمینان بخش صفائی کے بعد انھیں پیس کر پاؤڈر بنا کر خالی کیپسول میں بھر کر رکھ لیں ۔اور کیلشیم سپلیمنٹ کے طور پر دن میں ایک دفعہ کیپسول کا استعمال کریں ۔

۔ ٹوتھ کلیینر بنائیں

دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف ہو یا دانتوں کا میلا پن ،انڈوں کے چھلکوں میں موجود کیلشیم دانتوں کے جملہ امراض میں مفید ہے ۔انڈوں کے چھلکوں کے پاؤڈر میں ہم وزن سمندری نمک ملا کر رکھ لیں اور منجن کے طور پراس مرکب کو استعمال کریں ۔جس سے دانت سفید اور مضبوط ہو جائیں گے ۔

پودوں کی نشوونما تیز کریں

پودوں میں مناسب کیلشیم کی مقدار نہ پہنچے تو وہ دیر سے بڑھتے ہیں یا پھر ان کی نشوونما بالکل رک جاتی ہے ،پودوں میں موجود کھاد اور مٹی کو مزید ذرخیز بنانے کے لئے انڈوں کے چھلکوں کوہاتھ سے توڑ کت مٹی کی نچلی تہہ میں دبا دیں ،ایسا کرنے سے پودے جلد نشونما پاتے ہیں ۔

موم بتی بنائیں

موم بتی بنانے کے لئے انڈے کو جب استعمال کریں تو اس طرح اوپر سے احتیاط سے توڑیں کہ انڈے کا خول آدھے سے زیادہ ثابت رہے ۔ اب اس خالی چھلکے میں سوتی ستلی اور پگھلی موم ڈالیں اور جمنے کے لئے چھوڑ دیں ۔موم بتی تیار ہے جو سالوں سال چلے گی ۔ اگر پودوں اور کیاریوں میں کیڑے لگ جاتے ہوں تو پھلوں پھولوں اور سبزیوں کو کیڑوں سے بچانے کے لئے کیاریوں میں انڈے کے چھلکے رکھنے سے کیڑا نہیں لگتا ۔

۔پالتو جانور کی صحت بنائیں

اگر آپ اپنے گھر میں جانور اور پرندے رکھتے ہیں تو آپ کو انڈوں کے چھلکوں کا سفوف اپنے گھر ضرور رکھنا چاہئے ۔ اگر آپ کے پالتو جانور ( کتے یا بلی ) کو ڈایریا ہو جائے تو انکے کھانے میں دو چمچ انڈوں کے چھلکوں کا سفوف چھڑک کر دے دیں ان کا پیٹ ٹھیک ہو جائے گا ۔

ایسے پرندے جو انڈہ دینے والے ہوں ان کی غذا میں انڈے کے چھلکے کا پاؤڈر ضرور ڈال کر دیں

صفائی کریں

کچن کی نالیوں میں اگر کچرا جم جائے تو انڈے کے چھلکے کو ہاتھ سے توڑ کر نالی میں ڈالیں اور اوپر سے گرم پانی ڈال دیں ۔ بند نالی فوری کھل جائے گی ۔ انڈے کے چھلکوں کواسکرب کے طور گندے اور جلے برتن صاف کر نے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے

مزیدار کافی بنائیں

جن لوگوں کو کافی کی کڑواہٹ پسند نہ ہو وہ اپنے کافی پاؤڈر کے ساتھ زرا سا انڈوں کے چھلکوں کا باریک پاؤڈر ملاکر کافی بنائیں مزیدار اور کریمی کافی تیار ہو جائے گی ۔اس میں موجود کیلشیم کی وجہ سے ہی اسے آئسکریم بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

جلد کے مسائل دور کریں

فرسٹ ایڈ کے طور پر انڈے کے چھلکوں کا پاؤڈر گھر میں رکھیں اور پکنک جاتے وقت بھی ساتھ لے کرجائیں ۔ زخم ،چوٹ خارش جلن ،ہو تو انڈے کے چھلکوں کے پاؤڈر میں سیب کا سرکہ ملاکر کاٹن بال کی مدد سے مرہم کے چور پر لگائیں ۔یہ بیرونی چوٹ اور جلد کے مسائل کو فوری دور کرتا ہے ۔

 خوبصورتی بڑھائیں

انڈے کے چھلکوں کو باریک پیس کر پانی میں ملاکر پیسٹ کی صورت میں آئس کیوب ٹرے میں ڈال کر جمالیں اور جب کیوب جم جائے تو تو چہرے اور گردن پر لگائیں ۔گرمی دانوں ،ایکنی ،جھائیوں کے نشانات کو دور کرنے کے لئے یہ ٹوٹکا بڑا مفید ہے