بینظیرکابے مثال کارنامہ،چلائیں گی پولیس کی گاڑی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بینظیر
بینظیر

 

 

اشفاق قائم خانی،سیکر

جسمانی محنت کے کاموں میں عموماً مردوں کو منتخب کیا جاتاہے،مگر اب خواتین بھی مردوں کے دبدبہ والے شعبوں میں انھیں چیلنج دینے لگی ہیں۔ ہوائی جہازاڑانے سے لے کرریل چلانے اورٹرک وبس کی ڈرائیونگ تک خواتین کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایساہی کارنامہ انجام دیاہے راجستھان کے چوروضلع کی بیٹی بینظیر نے۔ وہ اب پولس کی وین چلائیں گی۔

راجستھان میں خواتین کوگھونگٹ میں رکھنے کا چلن ہے اور مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہے مگر جہاں چاہ، وہاں راہ کی کہاوت کو سچ کردکھایا ہے کہ بے نظیر نے۔ اصل میں جھنجھنو ضلع کے نیرادھنو گاؤں کی بے نظیر کو چورو پولیس کا ڈرائیور منتخب کیا گیا ہے۔ وہ چورو کی پہلی خاتون پولیس ڈرائیور ہونگی۔

چورو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن توگاس کے مطابق ، پولیس بھرتی 2019 کے تحت ، بے نظیر کوچناگیا ہے۔ وہ چورو ضلع کے ان 15 ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں جنھوں نےتحریری اور جسمانی امتحان پاس کیا ہے۔ اب صرف 20 اپریل کو دستاویزات کی تصدیق کا کام ہونا ہے۔

معلومات کے مطابق ، اس سے قبل بے نظیر نے تین بار پولیس بھرتی میں حصہ لیا تھا۔ تیسری بار ان کا انتخاب ہوا لیکن کچھ خامیوں کی وجہ سے انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔ جو فی الحال عدالت میں زیر غور ہے۔

مجموعی طور پر ، پولیس ڈرائیور کے طور پر منتخب ہونے والی بے نظیر ، اب دوسری خواتین کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب ہوں گی۔ انھیں دیکھ اب مسلم خواتین بھی تمام شعبوں میں جانا شروع کردیں گی۔ اس سے پہلے ضلع جھنجو کی مسلم خواتین فوج ، بحریہ اور فضائیہ اور محکمہ جاتی خدمات میں شامل ہوئی ہیں۔