عاشی رضوی:مفت میں بنایا کیک، اب خود کمارہی ہیں ، دوسروں کو روزگار دے رہی ہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2023
عاشی رضوی:مفت میں بنایا کیک، اب خود کمارہی ہیں ، دوسروں کو روزگار دے رہی ہیں
عاشی رضوی:مفت میں بنایا کیک، اب خود کمارہی ہیں ، دوسروں کو روزگار دے رہی ہیں

 

لکھنؤ:عاشی رضوی کو لکھنو میں کیک کے لئے جانا جاتا ہے۔حالانکہ انہوں نے برتھ ڈے کیک بنانے کا کام محض اتفاقی طور پر شروع کیا تھا اور تب یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ روزگار کا ذریعہ بھی بن جائے گا۔ دراصل کوڈ-19 کے دوران جب لاک ڈاؤن نافذ تھا اور علاقے کے چھوٹے بچے اپنی سالگرہ پر بہت مایوس ہورہے تھے، کیونکہ ان کے پاس سالگرہ منانے کے لیے کیک نہیں تھا۔

ایسے میں عاشی رضوی نے بچوں کے لئے کیک بنایا۔ کیک دیکھ کر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔ بسکٹ سے کیک بنائے جاتے تھے لیکن لوگوں نے اسے بہت پسند کیا۔ یہی لوگ تھے جنہوں نے عاشی رضوی کو مشورہ دیا کہ وہ اسے اپنا کاروبار بنالیں۔ بس پھر کیا تھا عاشی نے اسے اپنا کاروبار بنا لیا اور آج ان کی ایک بیکری ہے جس کا نام ’ایٹ اینڈ ٹریٹ بیکرس‘ ہے۔

اس میں لوگوں کے آرڈر پر ان کے لیے پیزا، مختلف اقسام کے کیک کے ساتھ ساتھ چاکلیٹس بھی بنائے جاتے ہیں۔ عاشی رضوی نے بتایا کہ آرڈرز لگاتار آتے ہیں۔ کئی بار ہائی آرڈرز کی وجہ سے انکار کرنا پڑتا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ کالج کی لڑکیاں بھی ہیں، جو مدد کرتی ہیں۔ اس کاروبار سے سب کو اچھا منافع بھی مل رہا ہے۔

عاشی رضوی کے ساتھ کام کرنے والی تمام لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں یہاں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ تجربہ اچھا ہے اور وہ یہاں سے جو بھی کماتی ہیں وہ اپنی پڑھائی میں لگاتی ہیں۔ عاشی رضوی اپنے گھر میں بیکری چلاتی ہیں۔ پیزا، پیسٹری، کیک اور چاکلیٹ سب گھر میں بنتے ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ جس دن آرڈر آتا ہے اسی دن تمام چیزیں تیار کرکے لوگوں کو دی جاتی ہیں۔ وہ موبائل نمبر،فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی رابطے میں رہتی ہیں۔