ایک پاکستانی لڑکی کے سینہ میں دھڑکا ہندوستانی دل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2024
ایک پاکستانی لڑکی کے سینہ میں دھڑکا ہندوستانی دل
ایک پاکستانی لڑکی کے سینہ میں دھڑکا ہندوستانی دل

 

 چینئی: ایک بار پھر ایک پاکستانی کے سینے میں دھڑک رہا ہے ہندوستانی دل ۔۔۔۔ ہندوستانی میڈیکل سائنس نے ایک بار پھر سرحد پار نئی زندگی  کی خوشی  دی۔ جب انیس سالہ عائشہ راشن کو چنئی میں ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں مفت ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجری کے بعد نئی زندگی ملی۔

بہرحال پاکستانی خاندان کے لیے یہ ٹرانسپلانٹ بہت مہنگا تھا۔تقریبا ناقابل برداشت کیونکہ اس پر  تقریباً 35 لاکھ روپے کے اخراجات  بتائے گئے تھے۔ جس کے بعد عائشہ راشن ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ۔ طبی ٹیم نے  پریشان حال خاندان کا ایشوریام ٹرسٹ سے رابطہ کرا دیا ، جس نے مالی مدد فراہم کی۔چھ ماہ قبل عائشہ راشن کو دہلی سے دل ملا تھا۔ملک میں 18 ماہ کے قیام کے بعد ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں ٹرانسپلانٹ کی سرجری مفت کی گئی تھی۔

امید اور تشکر سے لبریز عائشہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔عائشہ کی والدہ صنوبر نے یاد کیا کہ عائشہ بمشکل زندہ تھی، جب وہ ہندوستان پہنچے تو اس کی حالت ابتر تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ سچ پوچھیں تو ہندوستان کے مقابلے میں پاکستان میں اچھی طبی سہولیات نہیں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان بہت دوستانہ ہے۔ جب پاکستان میں ڈاکٹروں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے تو ہم نے ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن سے رابطہ کیا۔ میں علاج کے لیے ہندوستان اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عائشہ ایک نئی امید اور فیشن ڈیزائنر بننے کے خوابوں کے ساتھ بھری ہوئی ہے۔

عائشہ کے دل کی بیماری 2014 کی ہے جب اسے ڈاکٹر کے آر بی اور ٹیم کی رہنمائی میں چیک اپ کے لیے ہندوستان لایا گیا تھااس وقت اسے پیس میکر لگایا گیا تھا۔اس سال کے شروع میں ڈیوائس کے ساتھ کچھ مسئلہ تھا۔ اس لیے گھر والے دوبارہ لڑکی کو علاج کے لیے ہندوستان لے آئے۔ خاندان نے ڈاکٹر بالاکرشنن سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور چنئی میں ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے لیے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سفارش کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن اور ان کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش راؤ نے  بتایا کہ ڈونیٹ کرنے کے لیے دل دہلی سے لایا گیا تھا اور خاتون خوش قسمت تھیں کہ انہیں مل گیا۔’عائشہ روشن کو دل بروقت موصول ہو گیا کیونکہ کوئی دعوے دار نہیں تھے ورنہ کسی غیر ملکی کو عضو نہیں مل سکتا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ میری بیٹی کی طرح ہیں۔عائشہ اب پاکستان واپس جانے کے لیے تیار ہے، اس کا خواب فیشن ڈیزائنر بننے کا ہے۔